برائٹ انڈیا ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کا قابل تعریف و تقلید کارنامہ:عوام الناس کو ووٹر ویری فکیشن کیمپ سے ملی بڑی مدد

 

پوپری، سیتا مڑھی(نمائندہ خصوصی) گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن کی جانب سے چل رہے ووٹر ویری فکیشن کو لےکر گاؤں و دیہات کے لوگوں کی بے چینی اور اچانک پیش آمدہ مسائل کو سمجھتے ہوئے "برائٹ انڈیا ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ” نے متعدد کیمپ لگایا اور لوگوں کی پریشانیوں کو حل کرنے کی بھرپور کوششیں کی ہیں۔ چونکہ بہار کے پسماندہ علاقوں میں ناخواندگی کی شرح زیادہ ہے اس لیے” برائٹ انڈیا ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ "نے رضاکارانہ طور پر کلی معاونت کے ساتھ (کمپیوٹر، لیپ ٹاپ اور موبائل کے ذریعہ) ان لوگوں کا ویری فیکیشن فارم پر ہی نہیں کیا بلکہ بڑی تعداد میں لوگوں کا ویری فکیشن فارم بھی ڈاؤن لوڈ کر کے مہیا کرایا۔ بعد ازاں ان فارموں کو بھر کر اپلوڈ بھی کیا گیا۔ وہیں جن حضرات کے پاس ڈاکیومنٹس یا دستاویز نہیں تھے ان کا رہائشی سرٹیفیکیٹ و دیگر پروف آئی ڈی بنا کر مہیا کرایا گیا۔ اس کے علاوہ فوٹو کا پرنٹ اور ڈاکیومنٹس کے زیراکس بھی فری میں دینے کا کام کیا۔

اہل قریہ کے مطابق اگر "برائٹ انڈیا ایجوکیشنل اینڈویلفیئر ٹرسٹ "اس برے وقت پر کام نہ آتا یا پہل نہ کی ہوتی تو سیکڑوں اہل خانہ کا ووٹر ویری فکیشن نہ ہو پاتا۔

عین وقت پر "برائٹ انڈیا ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ ” کی کوششیں جہاں ایک طرف قابل تعریف و ستائش ہیں وہیں دوسری طرف دیگر ملی تنظیموں اور سماجی کارکنوں کے لیے قابل تقلید بھی ہیں۔

قارئین کو معلوم ہو کہ یہ کیمپ مولانا شمشاد قمر چیئرمین شیریں بنانا (shirin Banan)کی ایماء اور برائٹ انڈیا ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے جملہ اراکین کے تعاون سے منعقد ہوا جن میں سر فہرست حماد غزالی، محمد وجہ القمر، صدر چراغ ویلفیئر فاؤنڈیشن، رضی احمد امام جامع مسجد بیل موہن و حافظ جاوید وغیرہ پیش پیش رہے۔

Comments are closed.