اُتر پردیش : کانپور کمشنریٹ پولیس مجرموں کے خلاف مسلسل سخت کارروائی میں مصروف، پھر بھی جرائم عروج پر

 

کانپور ( مائرا فاطمہ) کانپور کمشنریٹ پولیس مجرموں کے خلاف مسلسل سخت کارروائی میں مصروف ہے پھر بھی جرائم رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے، ادھر کانپور جنوب میں غنڈوں کا حوصلہ بہت بلند ہوگیا ہے۔

غنڈوں نے اپنے دوست کے گھر سے واپس آنے والے نوجوان کو راستے میں روکا اور اس کی پٹائی کردی۔ متاثرہ کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔

بدمعاش نہال سونکر اور اس کے ساتھیوں نے متاثرہ کی بے رحمی سے پٹائی کی۔

متاثرہ کے والد نے تھانے میں شکایت درج کرائی ہے ۔

پورا معاملہ نوبستہ تھانے کا ہے۔

Comments are closed.