اتر پردیش : کانپور میں سڑک پر ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ چھیڑ خانی کا معاملہ سامنے آیا
کانپور (مائرا فاطمہ) ایک نقاب پوش شخص نے سڑک پر نابالغ لڑکی کے ساتھ چھیڑخانی کی۔
موٹر سائیکل سوار کی یہ حرکت سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی۔
3 سیکنڈ کی فوٹیج میں ملزم طالبہ کو نامناسب طریقے سے چھوتا ہوا پایا گیا۔
17 سالہ نابالغ انٹرمیڈیٹ کی طالبہ ہے۔ وہ کتاب لینے اپنی سہیلی کے گھر جا رہی تھی۔
موٹر سائیکل پر موجود بدمعاش نازیبا تبصرے کرتا ہوا گزر گیا۔ پھر موٹر سائیکل گھما کر واپس آگیا۔ اور بے حیائی سے چھوا۔
متاثرہ کی شکایت پر پولیس نے چھیڑ خانی کرنے والے کی تلاش شروع کردی ہے ۔
چکیری کے انسپکٹر سنتوش کمار شکلا نے بتایا کہ بدمعاش نے منہ پر کپڑا باندھ رکھا ہے اور ٹوپی پہن رکھی ہے۔
جس کی وجہ سے اس کی شناخت میں مشکل پیش آرہی ہے۔
موٹر سائیکل نمبر کی بنیاد پر ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
یہ واقعہ راما دیوی چکیری تھانہ علاقے کا ہے۔
Comments are closed.