اُتر پردیش : کانپور کمشنریٹ کے نواب گنج تھانہ علاقے میں ایک نوجوان نے گنگا بیراج سے چھلانگ لگادی، تلاش جاری ہے!

 

کانپور (مائرا فاطمہ) گنگا بیراج پر اس وقت ہنگامہ مچ گیا جب اناؤ کے پاوا کے ایک نوجوان نے گیٹ نمبر 26 پر بائک سے آکر اچانک گنگا بیراج میں چھلانگ لگا دی۔

اطلاع ملنے پر گنگا بیراج چوکی کے انچارج راہل کمار فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔

نواب گنج تھانہ پولیس نے فوری طور پر گیٹ بند کر دیا اور غوطہ خوروں کی مدد سے نوجوان کی تلاش شروع کر دی۔

واقعہ کے بعد گنگا بیراج پر افراتفری مچ گئی۔ راہگیروں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی جنہیں پولیس نے ہٹایا.

نوجوان کی تلاش جاری ہے، پولیس اور غوطہ خور جائے وقوعہ پر تعینات ہیں۔

Comments are closed.