بہار کانگریس اقلیتی شعبہ کی جانب سے تین روزہ ووٹر بیداری مہم کا آغاز:محمد فیاض عالم

پریس ریلیز :- تاریخ: 20 جولائی 2025

بہار پردیش کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ نے اپنے ریاستی صدر  عمیر خان  کی ہدایت پر آج سے تین روزہ ووٹروں کی بیداری مہم شروع کی ہے۔ اس مہم کا مقصد یہ ہے کہ کوئی بھی اہل ووٹر ووٹر لسٹ (فہرست رائے دہندگان) سے محروم نہ رہ جائے۔

یہ مہم آل انڈیا کانگریس اقلیتی شعبہ کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی کی ہدایت پر پورے ملک میں چلائی جا رہی ہے۔

 اس مہم کے تحت آج مونگیر کے وارڈ نمبر 25،شاہ جہاں ہاوس، دلاؤرپور میں ریاستی جنرل سیکریٹری جناب محمد فیاض عالم صاحب کے مکان پر پہلا کیمپ لگایا گیا، جس میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ کیمپ کے متعلق اہم باتیں یہ ہیں کہ جن افراد کا نام 2003 کی ووٹر لسٹ میں نہیں ہے یا جنہیں BLO کی جانب سے سلِپ (پَرچی) نہیں ملی ہے، وہ فیاض صاحب سے رابطہ کریں۔

کیمپ میں آنے والے ووٹرز سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اپنا ووٹر شناختی کارڈ کے ساتھ درج ذیل میں سے کوئی ایک شناختی دستاویز ضرور ساتھ لائیں:

 آدھار کارڈ، راشن کارڈ، بینک پاس بک، آواسی پرمان متر وغیرہ

فیاض عالم نے اپنے پریس بیان میں کہا ہے کہ ہمارا مقصد ہے کہ ہر اہل شہری کا نام ووٹر لسٹ میں شامل ہو تاکہ وہ اپنے جمہوری حق کا استعمال کر سکے اسلئے تمام شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ اس بیداری مہم میں شامل ہوں اور اپنے حقِ رائے دہی کو محفوظ بنائیں۔

Comments are closed.