بڑی خبر : نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھر نے اچانک استعفیٰ دے دیا
نئی دہلی، 21 جولائی(ایجنسی)
ہندوستان کے نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھر نے اپنے عہدے سے اچانک استعفیٰ دے دیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ان کے استعفیٰ کی وجہ "صحت کی ناسازی” بتائی جا رہی ہے، تاہم سیاسی حلقوں میں اس فیصلے پر گہری چہ مگوئیاں جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق جناب دھنکھر نے استعفیٰ دینے سے محض چند گھنٹے قبل پارلیمنٹ کی کارروائی میں حصہ بھی لیا تھا، جس سے ان کے استعفیٰ کی "اچانک نوعیت” پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ گزشتہ کچھ دنوں سے بی جے پی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے مختلف خیموں میں شدید اندرونی ہلچل نوٹ کی گئی تھی، جسے سیاسی تجزیہ نگار اس فیصلے سے جوڑ رہے ہیں۔
پارلیمانی اور آئینی ماہرین اب اس امر کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا یہ محض ایک شخصی فیصلہ ہے یا کسی وسیع تر سیاسی پس منظر کا نتیجہ۔ واضح رہے کہ نائب صدر راجیہ سبھا (ایوان بالا) کے چیئرمین بھی ہوتے ہیں، اور ان کے استعفیٰ سے ایوان کی قیادت وقتی طور پر متاثر ہو سکتی ہے۔
اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ حکومتِ ہند اس خالی عہدے کو پر کرنے کے لیے کس شخصیت پر اعتماد کرتی ہے، اور آیا یہ تبدیلی ملک کی موجودہ سیاسی سمت پر کوئی خاص اثر ڈالے گی یا نہیں۔
Comments are closed.