اُتر پردیش : ریاست میں جرائم عروج پر، غنڈے بے لگام، قانون کا کوئی خوف نہیں

 

کانپور (مائرا فاطمہ) نواب گنج تھانہ علاقہ میں رام چندر چوراہے کے قریب ایک درجن غنڈوں نے چوراہے کے بیچ میں ایک نوجوان پر حملہ کردیا۔

غنڈوں نے نوجوان پر کلہاڑی، ہاکی اسٹک اور اینٹوں سے حملہ کیا اور خون بہا کر چھوڑ دیا۔

حملے میں نوجوان کا ہاتھ ٹوٹ گیا اور سر پر شدید چوٹیں آئیں۔

موہت ٹھاکر، جالم سنگھ اور علاقے کے 11-12 نامعلوم افراد کے خلاف مارپیٹ کا الزام ہے.

Comments are closed.