اُتر پردیش : قسط ادا کرو اور اپنی بیوی کو ساتھ لے جاؤ، قسط ادا نہ کرنے پر بینک والوں نے بیوی کو بنایا یرغمال
کانپور (مائرا فاطمہ)ریاست اترپردیش کے جھانسی ضلع کا ایک عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے، جھانسی کے رہنے والے رویندر ورما نامی نوجوان نے بینک سے 40,000 روپے کا قرض لیا تھا۔
انہوں نے 11 قسطیں ادا کیں لیکن بینک ریکارڈ میں صرف 8 قسطیں دکھائی گئیں۔
قسط ادا نہ کرنے پر بینک ملازمین وریندر ورما کے گھر پہنچے اور بیوی پوجا ورما کو لے گئے۔
رویندرا اور پوجا کے مطابق بینک ملازمین نے پوجا کو 5 گھنٹے تک بینک میں یرغمال بنایا۔
جب رویندر بینک پہنچا تو ملازمین نے کہا، "قسط ادا کرو اور اپنی بیوی کو لے جاؤ۔
Comments are closed.