نوح اناج منڈی میں میوات میں پھیل ریے مذبح خانوں کے خلاف امڈا عوامی جن سیلاب،7 مطالبات پر مشتمل میمورنڈم دیا گیا
نوح میوات (محمد صابر قاسمی)
ہریانہ کے نوح ضلع میں، مقامی لوگ مذبح خانوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور اس سے پیدا ہونے والی آلودگی اور بیماریوں کو لے کر ناراضگی بڑھتی جا رہی ہے اور عوامی غم و غصہ تیز ہو گیا ہے۔
جمعہ کو ضلع سرپنچ آرگنائزیشن اور میوات کی دیگر سماجی تنظیموں کے تعاون سے اناج منڈی نوح میں آج ایک میمورنڈم دیا گیا۔ یہ میمورنڈم پروگرام سرپنچ ایسوسی ایشن کے صدر رفیق، وہ سرپنچ عزیز جلالپور کی کال پر ماسٹر عبدالوہاب کی صدارت میں منعقد ہوئی،
پروگرام میں مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین بشمول کانگریس ایم ایل اے آفتاب احمد،نوح مامن خان، فیروز پور جھرکہ ،محمد الیاس پونہانہ، محمد اسرائیل ہتھین ، کسان یونین کے نمائندوں اور علماء کرام نے شرکت کی۔ مذبح خانوں کے خلاف سات مطالبات پر مشتمل ایک میمورنڈم میٹینگ پڑھ کر تحصیلدار کے ذریعے وزیر اعظم ہند، وزیر اعلیٰ ہریانہ، مرکزی اور ریاستی ماحولیات کے وزراء کو بھیجا گیا۔ مطالبات میں ضلع نوح میں مذبح خانوں کی این او سی فوری طور پر منسوخ کرنے، مستقبل میں نئے این او سی نہ دینے اور موجودہ مذبح خانوں کو قواعد کے مطابق چلانے یا انہیں بند کرنے کے مطالبات شامل ہیں۔ مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ مذبح خانے پانی، ہوا اور زمین کو آلودہ کر رہے ہیں، جس سے کینسر اور ٹی بی جیسی مہلک بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ بدبو، مکھیوں اور آوارہ کتوں کی پریشانی نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے۔ کانگریس ایم ایل ایز نے بی جے پی حکومت پر نوح میں مذبح خانوں کو فروغ دینے کا الزام لگایا اور اس مسئلہ کو سڑک سے لیکر اسمبلی تک اٹھانے کا انتباہ دیا۔ کسان یونین کے رہنماؤں نے اسے پورے ہریانہ کی لڑائی قرار دیتے ہوئے اتحاد کی اپیل کی۔ پنچایت میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو اس معاملے پر نظر رکھے گی۔ حیدر نے مذبح خانوں کے خلاف نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) میں مقدمہ دائر کیا ہے، جس کی سماعت 5 اگست 2025 کو ہوگی۔ اس سماعت کی بنیاد پر آگے مزید حکمت عملی بنائی جائے گی۔
، میمورنڈم پروگرام میں توقع سے زیادہ بھیڑ جمع ہوئی۔اس پروگرام میں بی جے پی لیڈروں نے فاصلہ بنا کر رکھا۔ ان سب کے باوجود یہ معاملہ زور پکڑتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے گوشت کے کاروبار سے وابستہ لوگوں کی مشکلات بڑھنے لگی ہیں۔ پروگرام میں، مفتی زاہد حسین۔ مولانا محمد صابر قاسمی، مفتی سلیم ساکرس عزیز سرپنچ جلالپور ۔ پردھان رفیق کھیڑا۔فجرو الدین بیسر۔ سابق وزیر آزاد۔ ایڈووکیٹ طلحہ۔چوہدری طاہر حسین۔مولانا حنیف الوری، شفاعت منیجر۔ حبیب محمد نگر۔
Comments are closed.