ڈاکٹر شہاب الدین کا انتقال، آبائی وطن مدھوبنی میں تدفین، ڈاکٹر صاحب کی وفات ایک ملی خسارہ : پروفیسر شکیل قاسمی

 

پٹنہ (پریس ریلیز) سابق ایم ایل اے بسفی مدھوبنی جناب عزیز نورالدین (چھوٹو بابو) مرحوم کے بڑے صاحبزادہ جناب ڈاکٹر شہاب الدین "شہزاد” کا طویل علالت کے بعد بروز جمعہ دہلی میں انتقال ہو گیا۔ ان کی نماز جنازہ آبائی وطن موضع گڑھیہ، بسفی، مدھوبنی میں 2 اگست 2025 بروز سنیچر بعد نماز عصر ادا کی جائے گی اور وہیں آبائی قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی۔

ڈاکٹر شہاب الدین کے انتقال پر اپنے تعزیتی بیان میں پروفیسر مولانا شکیل احمد قاسمی پٹنہ، چیئرمین، فاران فاؤنڈیشن انڈیا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ خوش مزاج، ہر دل عزیز اور کامیاب ڈاکٹر تھے۔ ان کا ملی جذبہ قابل قدر تھا۔ وہ امارت شرعیہ کی مجلس ارباب حل و عقد کے رکن تھے۔ ان کا انتقال ایک ملی خسارہ ہے۔ جناب قاسمی نے کہا کہ ان سے ہمارے گھریلو اور خاندانی تعلقات تھے، وہ مجھے بہت عزیز رکھتے تھے، اب میں ان کی شفقت سے محروم ہو گیا۔ اللہ انہیں غریق رحمت کرے اور پسماندگان کو صبر دے۔ مرحوم کے بھائی انجینیئر ارشاد الحق سے موبائل نمبر 9971496174 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

 

Comments are closed.