کاماریڈی میں جمعیۃ علماء کے زیرِ اہتمام اصلاحِ معاشرہ کے جلسہ کا انعقاد، مولانا Pmمزمل صاحب رشادی کا بصیرت افروز خطاب ہوگا، عامۃ المسلمین سے استفادہ کی پُرخلوص اپیل

 

کاماریڈی (پریس ریلیز)

پریس سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی محمد فیروزالدین کے بموجب، جمعیۃ علماء کاماریڈی کی جانب سے اصلاحِ معاشرہ مہم کے تحت ایک عظیم الشان جلسہ عام کا اہتمام آج 3 /اگست 2025ء،بروز اتوار بعد نمازِ ظہر، این آر پیالس فنکشن ہال، اسلام پورہ، کاماریڈی کیا گیا ہے۔

جلسہ میں بنگلور سے تشریف لانے والے ممتاز عالم دین حضرت مولانا پی۔ ایم۔ مزمل صاحب رشادی دامت برکاتہم بصیرت افروز خطاب فرمائیں گے، جو اصلاحِ معاشرہ، سیرتِ نبوی اور دینی بیداری جیسے اہم موضوعات پر مشتمل ہوگا۔ جلسے کی صدارت محترم مولانا مفتی عمران خان قاسمی، صدر مقامی جمعیۃ علماء کاماریڈی انجام دیں گے، جو علاقے میں دینی قیادت، سماجی رہنمائی اور اصلاحی سرگرمیوں میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

مزید برآں، اسی روز بعد نمازِ مغرب، مسجد بلال، ویدیا نگر کالونی، کاماریڈی میں فرضیتِ حج و تربیتِ حج کے عنوان پر ایک خصوصی خطاب ہوگا، جس میں حضرت مولانا رشادی دامت برکاتہم عوام الناس سے براہِ راست مخاطب ہوں گے۔ اس اجلاس کی صدارت محترم حافظ انتظار احمد صاحب فرمائیں گے۔

جمعیۃ علماء کاماریڈی کے ضلعی صدر حافظ محمد فہیم الدین منیری نے عامۃ المسلمین سے پُرخلوص اپیل کی ہے کہ وہ ان دونوں روحانی و اصلاحی نشستوں میں اہلِ خانہ سمیت بھرپور شرکت فرما کر ان علمی مجالس سے دینی، فکری اور اخلاقی فائدہ حاصل کریں۔

خواتین کے لیے پردے کا معقول انتظام کیا گیا ہے، تاکہ وہ بھی اطمینان کے ساتھ ان دینی پروگراموں میں شریک ہو سکیں اور بھرپور استفادہ کریں۔

رابطہ و معلومات کے لیے محمد عزیزالدین عزیز (صدر، حلقہ اسلام پورہ) اور الحاج میر فاروق علی (خازن، جمعیۃ علماء کاماریڈی) سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

فون نمبر: 9441487086، 9866565786

 

Comments are closed.