اترپردیش: مرادآباد میں راہ چلتی نقاب پوش خاتون کے ساتھ چھیڑ خوانی، ویڈیو وائرل
کانپور (مائرا فاطمہ) ریاست کی پیتل نگری مرادآباد سے ایک ایسی شرمناک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں راہ چلتی ایک نقاب پوش خاتون کے ساتھ چھیڑ خوانی کے مناظر قید ہیں، یہ ویڈیو ایک ایسی ریاست سے وائرل ہورہی ہے جہاں سب سے اچھی حکمرانی کا دعوی کیا جاتا ہے، یہ ویڈیو یوگی جی کی بہترین ریاست اتر پردیش کے پیتل نگری شہر مرادآباد کی ہے۔
برقعہ پوش خاتون سڑک پر چل رہی تھی کہ پیچھے سے ایک نوجوان نے اسے پکڑ لیا، اس کے ساتھ فحش حرکات کیں اور بھاگ گیا۔
اب ریاست کی سڑکوں پر خواتین بالکل غیر محفوظ ہیں ، سڑکوں پر سفاکیت بے خوف گھوم رہی ہے۔
ایسے جرائم دن کے اجالے میں ہو رہے ہیں اور انتظامیہ بے خبر ہے۔
چیف منسٹر صاحب آپ کب تک خواتین کے تحفظ کے جھوٹے دعوے کرتے رہیں گے؟ سچ یہ ہے کہ آپ کی حکومت میں عورتیں محفوظ نہیں ہیں اور مجرم بے لگام ہیں۔
Comments are closed.