قاضی شریعت مولاناطفیل احمد قاسمی کی اہلیہ کے انتقال پر حضرت امیر شریعت کا اظہارتعزیت
پھلواری شریف (پٹنہ)، 7 اگست2025(پریس ریلیز)
قاضی شریعت، امارت شرعیہ مولاناقاضی طفیل احمد قاسمی کی اہلیہ اورامارت شرعیہ کے صدر مفتی مشہور عالم دین مولانا مفتی سہیل احمد قاسمی کی بھابھی محترمہ کا آج انتقال ہو گیا۔(إنا للہ وإنا إلیہ راجعون)
ان کی وفات پرامیر شریعت حضرت مولانا انیس الرحمٰن قاسمی صاحب دامت برکاتہم اورناظم امارت شرعیہ مولانا محمد شبلی القاسمی نے اپنے تعزیتی بیان میں مرحومہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ تعزیت کی اورفرمایا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے، ان کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔دونوں حضرات نے دعا فرمائی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے اہلِ خانہ،مرحومہ کے شوہر مولانا قاضی طفیل احمد قاسمی،صاحبزدگان اوردیگراولاد واحفادومتعلقین کو اس عظیم صدمے کو برداشت کرنے کی توفیق دے۔(آمین)
Comments are closed.