دارالعلوم سبیل الفلاح جالے میں کمپیوٹر سیکشن کا افتتاح، عصری تقاضوں سے ہم آہنگی کی جانب اہم قدم
جالے(مظفر رحمانی)
شمالی بہار کے معروف دینی و تربیتی ادارہ دارالعلوم سبیل الفلاح جالے میں آج ایک نئے باب کا اضافہ ہوا، جب ادارے کے احاطے میں جدید کمپیوٹر سیکشن کا افتتاح معروف سماجی کارکن سعید عالم (العالم ) کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
اس ادارے کے بانی وناظم فقیہ العصر، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ ہیں ، جو عصری تقاضوں کے ساتھ دینی تعلیم کو جوڑنے کی کامیاب کوشش کر رہے ہیں
اس موقع پر ادارے کے ناظمِ تعلیمات مفتی عامر مظہری نے کہا کہ
"ہماری کوشش ہے کہ طلبہ دینی علوم کے ساتھ ساتھ عصری مہارتوں سے بھی لیس ہوں تاکہ وہ امت کی ہمہ جہت خدمت کر سکیں۔ کمپیوٹر سیکشن اسی خواب کی تعبیر ہے۔”
تقریب میں موجود کانگریس لیڈر صادق آرزو نے اپنے بیان میں کہا:
"دارالعلوم سبیل الفلاح کا یہ قدم قابلِ تحسین ہے۔ تعلیم کے میدان میں دینی اداروں کا عصری علوم سے رشتہ جوڑنا وقت کی ضرورت ہے۔”
مقامی سماجی کارکن عامر اقبال نے کہا:
"میں ادارے کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ آج کے دور میں ٹیکنالوجی سے ناواقف رہنا کسی بھی طالب علم کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔”
آخر میں سعید عالم (العالم) نے افتتاح کے بعد کہا:
"یہ ادارہ دینی و اخلاقی تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی میدان میں بھی طلبہ کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے، جو واقعی ایک انقلابی قدم ہے۔” اس موقع پر مولانا محمد اسلم سبیلی مفتی نصیرالدین قاسمی اور ادارے کے تمام اساتذہ وکارکنان موجود تھے ادارے کے موقر استاد مولانا محمد عباس قاسمی نے جناب سعید عالم کا اس اہم تعاون پر شکریہ ادا کیا
Comments are closed.