مہاگٹھ بندھن نے مسلمانوں کو 68.69فیصد تا 72.08فیصد حق دیا

 

 

عماد عاقب مظفر پوری

 

22/10/2025

 

بہار اسمبلی کی کل نشستیں 243ہیں ، مگر مہا گٹھ بندھن میں کل بارہ نشستوں پر سمجھوتہ نہیں ہوسکا ہے ، دس نشستوں پر مہاگٹھ بندھن کے امیدوار آمنے سامنے ہیں ،

مہاگٹھ بندھن میں کل سات پارٹیاں ہیں ،

ان میں سے چار پارٹیوں نے ایک بھی مسلم امیدوار نہیں اتارا ہے ،

بہار میں مسلمانوں کی آبادی 17.70فیصد ہے ، اور دو سو تینتالیس رکنی اسمبلی میں تینتالیس نشستوں پر مسلمانوں کو واجبی حق ہے ۔

اور چونکہ مہاگٹھ بندھن نے 255 امیدوار اتارے ہیں اس حساب سے مہاگٹھ بندھن کے 45.13یعنی پینتالیس امیدوار مسلم ہونے چاہیے تھے ۔

مگر مہاگٹھ بندھن کے کل مسلم امیدوار صرف اکتیس ہیں ،

دو سو تینتالیس کے حساب سے مہاگٹھ بندھن نے مسلمانوں کو ان کا 72.08 فیصد حق دیا ہے اور دو سو پچپن کے حساب 68.69فیصد حق دیا ہے ۔

راشٹریہ جنتا دل کے کل 143 امیدوار ہیں ، ان میں 25.31مسلمانوں کا حق ہے مگر راشٹریہ جنتا دل نے صرف انیس مسلمانوں کو ٹکٹ دیا ہے ، اس نے مسلمانوں کو 75.07 فیصد حق دیا ہے  ۔

کیمور ضلع کے موہنیا حلقہ سے آر جے ڈی امیدوار شویتا سمن کی نامزدگی مسترد کر دی گئی۔اس طرح اب راشٹریہ جنتا دل کے صرف 142 امیدوار ہیں ۔

 

انڈین نیشنل کانگرس کے کل 62 امیدوار ہیں ، ان میں 10.97مسلمانوں کا حق ہے اور کانگریس نے دس مسلمانوں کو ٹکٹ دیا ہے ، اس نے مسلمانوں کو 91.16فیصد حق دیا ہے ۔

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ لیننسسٹ (سی پی ایم آئی ایل ) کے کل 20 امیدوار ہیں ، ان میں 3.54مسلمانوں کا حق ہے مگر سی پی ایم آئی ایل نے صرف دو مسلمانوں کو ٹکٹ دیا ہے ، اس نے مسلمانوں کو صرف 56.50فیصد حق دیا ہے ۔

وی آئی پی کے کل 15 امیدوار ہیں ، ان میں 2.65مسلمانوں کا حق ہے مگر وی آئی پی نے ایک بھی مسلمان کو ٹکٹ نہیں دیا ہے ، اس نے مسلمانوں کا سو فیصد حق ہڑپ لیا ہے ۔ مغربی چمپارن کے سگولی حلقہ سے وی آئی پی کے امیدوار ششی بھوشن سنگھ کی نامزدگی مسترد کر دی گئی۔ اب وی آئی پی کے کل چودہ امیدوار ہیں ۔

سی پی آئی کے کل 9 امیدوار ہیں ، ان میں 1.59مسلمانوں کا حق ہے مگر سی پی آئی نے ایک بھی مسلمان کو ٹکٹ نہیں دیا ہے ،

سی پی آئی ایم کے کل 4 امیدوار ہیں ، ان میں 0.71 مسلمانوں کا حق ہے مگر سی پی آئی ایم نے ایک بھی مسلمان کو ٹکٹ نہیں دیا ہے ،

انڈین انکلوزیو پارٹی کے کل تین امیدوار ہیں ، ان میں 0.51 مسلمانوں کا حق ہے انڈین انکلوزیو پارٹی کے تینوں امیدوار غیر مسلم ہیں ،

Comments are closed.