غزہ میں شہداء کی تعداد 68,519 اور زخمیوں 170,382 سے تجاوز کرگئی
بصیرت نیوزڈیسک
فلسطینی وزارتِ صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 48 گھنٹوں میں قابض اسرائیل کی غزہ پر جاری جارحیت کے نتیجے میں 19 افراد شہید ہوئے ہیں، جن میں سے 4 کو براہِ راست قابض اسرائیل نے نشانہ بنایا اور 15 کو ملبے سے نکالا گیا، جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے ہیں اور انہیں غزہ کے ہسپتالوں میں داخل کیا گیا۔
وزارت نے بیان میں کہا کہ ابھی بھی ہزاروں شہداء ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر پھنسے ہوئے ہیں۔ ایمبولینس اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں ابھی تک ان تک رسائی حاصل نہیں کر پائی ہیں۔
بیان کے مطابق 7 اکتوبر سنہ2023ء سے اب تک قابض اسرائیل کے حملوں میں شہداء کی تعداد 68,519 اور زخمیوں کی تعداد 170,382 تک پہنچ چکی ہے۔
مزید بتایا گیا کہ 10 اکتوبر 2025ء کو جنگ بندی کے بعد سے کل شہداء کی تعداد 93 اور زخمیوں کی تعداد 324 ہو گئی ہے، جبکہ اب تک 464 لاشوں کو ملبے سے نکالا گیا ہے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ 17 تا 24 اکتوبر 2025ء کے دوران عدالت کی جانب سے بھیجے گئے لاپتا اور اطلاع شدگان کے فائل کے مکمل ہونے کے بعد 220 شہداء کو مجموعی اعداد میں شامل کیا گیا ہے۔
اب تک 195 لاشوں میں سے 64 کی شناخت ہو چکی ہے، جو قابض اسرائیل کی جانب سے فراہم کی گئی ہیں۔
Comments are closed.