الما لطیفی ہال سے “مثبت دور” کا آغاز، محمود حکیمی کی قیادت میں روشنی کی نئی لہر

 

انقلاب آئے گا رفتار سے مایوس نہ ہو!

بہت آہستہ نہیں بہت تیز نہیں!

 

1 نومبر 2025 کی وہ شام ممبئی کے بائیکلہ میں الما لطیفی ہال کی فضا میں ایک نئی امید، نیا جذبہ اور نئی سوچ کے ساتھ روشن تھی۔

یہ وہ لمحہ تھا جب Positive Change Foundation کے نام سے ایک ایسی تحریک نے جنم لیا جس کا مقصد صرف باتوں تک نہیں بلکہ عمل کے ذریعے معاشرتی بیداری اور مثبت تبدیلی لانا ہے۔

 

اس عظیم موقع پر ملک بھر سے سیاسی، سماجی، تعلیمی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کیں.

پروگرام کے مرکزی مہمانِ خصوصی غلام علی کھٹانہ صاحب (ممبر آف پارلیمنٹ، راجیہ سبھا) تھے.

جبکہ صدارت پدم شری ڈاکٹر ظہیر قاضی صاحب (صدر انجمن اسلام ممبئی ) نے فرمائی.

کلیدی خطاب مولانا ڈاکٹر قلب رشید رضوی نے کیا اور اپنی بصیرت سے سامعین کے دلوں کو منور کر دیا.

 

محمود حکیمی — ایک سوچ، ایک وژن، ایک تحریک

 

اس تاریخی لمحے کے روحِ رواں، Positive Change Foundation کے نیشنل صدر محمود حکیمی ہیں.

وہ شخصیت جن کے نظریات میں خلوص، زبان میں تاثیر، اور نیت میں خدمت کا جذبہ جھلکتا ہے.

ان کا یقین ہے کہ:

 

“اگر سوچ مثبت ہو، نیت خالص ہو، اور نفع صرف انسانیت کا ہو تو ہر قدم ایک انقلاب بن جاتا ہے. ”

 

 

محمود الحسن حکیمی نے کا ماننا ہےکہ “ہم اس فاؤنڈیشن کے ذریعے تعلیم، امن، اتحاد اور بھائی چارے کی بنیاد پر ایک نئے دور کا آغاز کر رہے ہیں. ہم چاہتے ہیں کہ نوجوان اپنی توانائی کو قوم و ملت کی خدمت میں صرف کریں۔”

 

ان کی شخصیت خدمت، اتحاد اور مثبت سوچ کی علامت ہے۔

انہوں نے اپنی زندگی کو فلاح و بہبود کے کاموں کے لیے وقف کر دیا ہے۔

ان کی قیادت میں فاؤنڈیشن نہ صرف منصوبے بناتی ہے بلکہ اُنہیں زمین پر اتارتی بھی ہے.

چاہے وہ تعلیمی آگہی ہو، ہیلتھ کیمپس ہوں، یا یوتھ ایمپاورمنٹ پروگرامز.

 

ممبئی اور مہاراشٹر میں نئی ذمہ داریاں، ایک منظم تحریک کا آغاز

 

پروگرام کے دوران ممبئی اور مہاراشٹر کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے سماجی کارکنوں اور نوجوانوں کو فاؤنڈیشن کی تنظیمی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں.

یہ اعلان دراصل ایک منظم تحریک کی بنیاد تھا،

جس کے ذریعے ہر ضلع میں تعلیم، سماجی بہبود اور امن کی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا۔

 

"ناچیز” کا یہ ماننا ہے کہ“ممبئی صرف ایک شہر نہیں بلکہ ایک جذبہ ہے — اور یہی جذبہ پورے ملک میں مثبت تبدیلی کی روشنی پھیلائے گا.”

 

 

ہم خالق ارض و سماء سے دعا کرتے ہیں کہ Positive Change Foundation صرف ایک تنظیم نہیں بلکہ ایک تحریک بن کر ملک میں روشنی، محبت اور انسانیت کا پیغام عام کرے۔

 

یہ شام صرف ایک تقریب نہیں تھی.

یہ "الما لطیفی ہال” صابو صدیق ممبئی سے اُٹھنے والی روشنی” تھی جو اب پورے ملک میں مثبت تبدیلی کے دور کی نوید بن چکی ہے.

 

از قلم : عبد الماجد راھی

نائب صدر پوزیٹو چینج فاؤنڈیشن

 

Comments are closed.