چھت گرنے سے ایک ہی کنبہ کے ۵؍افراد کی موت،حکومت مرحومین کے لواحقین کو مناسب معاوضہ دے : مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی
پھلواری شریف( پریس ریلیز)
۹؍ نومبر۲۰۲۵ء کی شب دانا پور کے مانس نیا پانا پور ۴۲ پٹی گاؤں میں ایک مکان کی چھت منہدم ہونے سے مسلم کنبہ کے ۵؍افراد جان بحق ہوگئے ، اس اندوہناک واقعہ کی خبر ملتے ہی امیر شریعت بہار اڈیشہ وجھارکھنڈ حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی مدظلہ کےحکم اور امارت شرعیہ کے ناظم مولانا مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی کی ہدایت پر امارت شرعیہ کا ایک مؤقر وفد مولانا رضوان احمد ندوی معاون ناظم امارت شرعیہ کی قیادت میں مورخہ ۱۱؍نومبر کو جائے وقوع پر پہونچا اس وفد میں مولانا احمد حسین قاسمی مدنی معاون ناظم امارت شرعیہ اور مولانا نعمان احمد صاحب شعبہ دعوت وتبلیغ شریک کارواں تھے، وفد نے حالات کا جائزہ لیا مرحومین کے لواحقین میں بڑے بھائی محمد عمران اور سبراتی میاں سے گفت و شنید کی ، متعدد غیر مسلم پڑوسی بھی جمع ہوگئے ،مدھو رائےجی اور وکیل رائے نے بتایا کہ مرحوم ایک نیک سیرت آدمی تھے اس گاؤں میں یہی ایک مسلم گھر ہے، عرصہ 25سال قبل دیار ا عقیل پور سے یہ خاندان انتقال مکانی کر کے یہاں بود وباش اختیار کیا انہیں اندرا آواس یوجنا کے تحت ۲۰ ہزار روپے مکان بنانے کیلئے ملے تھے ، ان لوگوں نے پتھر کو سمنٹ والے بیم پر پیوستہ کر دیا ادھر چند ماہ سے پتھر کے سلیپ دب گئے تھے ،اچانک شب میں یہ حادثہ رونما ہوا ہم لوگ فوراً دوڑے بھاگے پہونچے اور ملبے سے لاشوں کو نکالنا شروع کیا ، چھ افراد محمد ببلو (۳۲) روشن خاتون اہلیہ (۳۰) بچی رخسانہ خاتون (۱۲) لڑکا چاند (۱۰) اور ایک معصوم بچی چاندنی پروین (ڈیڑھ سال) کے سراور پاؤں پر زخموں کے نشانات تھے۔پھر پولیس انتظامیہ حرکت میں آئی عقیل پور تھانہ کے ڈی ایس پی اورداروغہ وغیرہ پہنونچے لاش کو پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد دوپہر دن میں یہاں سے تین کیلو میٹر فاصلہ پر واقع پتلا پو ر کے قبرستان میں دفن کر دیا، محمد ببلو راج مستری تھا اور گاؤں میں عزت واحترام کی نگاہوں سے دیکھا جاتا تھا اس وفد کو غیر مسلم بھائیوں نے بھی بتایا کہ اس گاؤں میں یادو ،راجپوت اور پسماندہ طبقات کی بڑی آبادی ہے لیکن سب لو گ شیر وشکر بن کر رہتے ہیں ، گرچہ مسلمان کاایک ہی گھر ہے مگر ہم لوگوں میں آپسی محبت ایسی ہے کہ ہم لوگ انہیں بھی اپنے خاندان اور فیملی کا حصہ سمجھتے ہیں ، وفد نے مرحومین کے خاندان والوں بھائی بھتیجہ اور پاس پڑوس سے آئے غیر مسلم بھائیوں کے درمیان امارت شرعیہ کا پیغام سنا یا کہ امارت شرعیہ ملک کے مختلف مذہبی فرقوں میں ایک دوسرے کے حقوق کے احترام کو فروغ دیتی ہے ، بلا شبہ موت ایک اٹل حقیقت ہے اسلئے قضا وقدر کے فیصلوں پر راضی رہنا ہے اور اللہ سے امن و عافیت کی دعا کرنا ہے، حالات آتے جاتے رہتے ہیں ان سے ہر گز نہیں گھبڑانا چاہئے اور صبر وشکر کی زندگی گذارنی ہے غیر مسلم بھائیوں نے امارت شرعیہ کے پیغام کو سن کر وفد کا شکر یہ ادا کیا اور ادارہ کو دیکھنے کی خواہش ظاہر کی ،وفد نے انہیں امارت آنے کی دعوت دی۔ اس رپورٹ کی روشنی میں ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ وجھارکھنڈ مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی نے اس واقعہ پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مرحومین کے لواحقین کو مناسب معاوضہ دے ۔
Comments are closed.