لا ل قلعہ میٹرو دھماکہ قابل مذمت۔بے گناہوں پر بزدلانہ حملہ: ایس ڈی پی آئی

 

نئی دہلی(پریس ریلیز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا(SDPI) کے قومی نائب صدر اڈوکیٹ شرف الدین احمد نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب ہونے والے المناک دھماکے پر گہرے صدمے اور غم کا اظہار کرتی ہے، جس میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ ملک کے تاریخی شہرِ میں معصوم شہریوں پر یہ بزدلانہ حملہ معاشرے کے تمام طبقات کی جانب سے سخت ترین مذمت کا مستحق ہے۔ ہم سوگوار خاندانوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔

جب کہ تحقیقات جاری ہیں، اس وحشیانہ فعل کے پیچھے کی نیت صاف دکھائی دے رہی ہے کہ اس کا مقصد خوف پھیلانا، فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں خلل ڈالنا اور سیاسی تقسیم کا فائدہ اٹھانا ہے۔ اس واقعہ کا بہار کے انتخابات اور حال ہی میں دھماکہ خیز مواد کی ضبطی سے مطابقت رکھنا سنگین خدشات پیدا کرتا ہے۔

ایس ڈی پی آئی تحمل کا مطالبہ کرتی ہے اور ہر ایک پر زور دیتی ہے کہ وہ تفرقہ انگیز بیانات سے اجتناب کریں جو تناؤ کو بڑھا سکتے ہیں اور سماجی پولرائزیشن کو گہرا کر سکتے ہیں۔ ہم مجرموں اور ان کی حمایت کرنے والوں کی شناخت اور ان کو بے نقاب کرنے کے لیے عدالتی نگرانی میں فوری اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انصاف کسی تعصب یا سیاسی اثر و رسوخ کے بغیر فراہم کیا جانا چاہیے۔ حکومت کو مستقبل میں ایسے سانحات کو روکنے کے لیے انٹیلی جنس میکانزم اور عوامی تحفظ کے اقدامات کو مضبوط کرنا چاہیے اور ان کو ممکن بنانے والی انتظامی ناکامیوں کو دور کرنا چاہیے۔

Comments are closed.