28جنوری 2026کوکمباکونم میں انڈین یونین مسلم لیگ کا محلہ جماعت ریاستی کانفرنس

 

تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن خصوصی تقریر کریں گے۔ آئی یو ایم ایل قومی صدر پروفیسر قادر محی الدین

چنئی(پریس ریلیز) انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل)کے قومی صدر پروفیسر کے ایم قادر محی الدین نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں اعلان کیا ہے کہ انڈین یونین مسلم لیگ کئی سالوں سے محلہ جماعت رابطہ کانفرنسوں کا انعقاد کرتی آ رہی ہے اور اس بات پر زور دیتی رہی ہے کہ اسلامی برادری کی فطری تنظیمیں محلہ جماعتیں ہیں جو مساجد پر مرکوز ہیں۔ تمام قصبوں میں محلہ جماعتوں کی تشکیل کے علاوہ ہم اس بات پر زور دیتے رہتے ہیں کہ بیت المال، شریعت مصالحتی مرکز، اور ون ٹیچر سکول بنائے جائیں اور انہیں ماڈل محلہ جماعت بنایا جائے۔ ہم اس کانفرنس میں بہترین محلہ جماعت کی نشاندہی کر رہے ہیں اور انہیں کانفرنسوں میں ماڈل محلہ جماعت کا ایوارڈ دے رہے ہیں۔

انڈین یونین مسلم لیگ تمل ناڈو اسٹیٹ شاخہ کی جانب سے محلہ جماعت ریاستی کانفرنس مورخہ 28جنوری 2026بروز بدھ سہ پہر 4 بجے تریچی-کمباکونم نیشنل روڈ پر، سوامیمالائی علاقے کے گراؤنڈ میں منعقد ہوگی۔ ڈی ایم کے صدر اور تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے۔ا سٹالن نے اس کانفرنس میں شرکت کرنے اور خصوصی تقریر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

تمل ناڈو میں 7000 سے زیادہ محلہ جماعت کے منتظمین اس کانفرنس میں شرکت کریں۔ اس کانفرنس میں محلہ جماعت کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا۔ یہ ہندوستانی مسلم کمیونٹی کو درپیش مسائل اور 2026 میں ہونے والے تمل ناڈو اسمبلی انتخابات میں کمیونٹی کو کیا راستہ اختیار کرنا چاہئے اس کو واضح کرنے کے لیے ایک کانفرنس ہوگی۔19نومبر 2025کو LKS ارستو محل، تریچی میں انڈین یونین مسلم لیگ اسٹیٹ ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں 28جنوری 2026 کو ریاستی کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے ایک اہم بات چیت ہوگی۔ ہم مسلم لیگ کے پر عزم منتظمین سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنی فیلڈ ورک کریں اور محلہ جماعت ریاستی کانفرنس کو کامیاب بنائیں۔

Comments are closed.