سرزمین دیوبند پر دارالعلوم اشرفیہ کے "پیغام علم و اتحاد کانفرنس” کا کامیاب انعقاد
سرزمین دیوبند پر دارالعلوم اشرفیہ کے "پیغام علم و اتحاد کانفرنس” کا کامیاب انعقاد
اکابر علماء امت کے ہاتھوں ریکارڈ 385 فارغین علماء و مفتیان کرام کو دستار فضیلت
دیوبند: یکم دسمبر (بی این ایس) سرزمین علم و آگہی پر مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ دیوبند کے زیر اہتمام ایک روزہ عظیم الشان و فقید المثال دینی، تعلیمی، اصلاحی اور انعامی پروگرام بنام سالانہ تعلیمی بیداری و پیغام علم و اتحاد کانفرنس کا خوب تزک و احتشام کے ساتھ انعقاد عمل میں لایا گیا۔ کانفرنس کا روح پرور منظر گویا ادارہ کے روح رواں مفسر قرآن، خطیب العصر علامہ محمد سالم اشرف قاسمی کی تڑپ اور آہ سحر گاہی و آپ کی شبانہ روز محنتوں کا عکس پیش کر رہا تھا۔

قارئین کو بتا دیں کہ امسال دارالعلوم اشرفیہ نے ٣٨٥ علماء و مفتیان کرام کے سروں پر دستار فضیلت باندھ نہ صرف مثال پیش کی ہے بلکہ انوکھا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ہے۔ 
یہ یقینا مہتمم و شیخ الحدیث دارالعلوم اشرفیہ کی قربانیوں کا ثمرہ ہے۔
بتادیں کہ اس کانفرنس کی صدارت اسلام الحق اسعدی شیخ الحدیث مظاہر العلوم سہارنپور فرما رہے تھے وہیں نمونۂ اسلاف بابا فرید الدین شیخ الحدیث دارالعلوم وقف دیوبند قیادت فرما رہے تھے۔ ان کے علاوہ دارالعلوم دیوبند کے استاذ شیخ القراء قاری شفیق الرحمن قاسمی ، حسان العصر مشہور و معروف نعت خواں مولانا احسان محسن قاسمی، مفتئ شہر مولانا ذوالفقار مظفر نگر و دیگر اکابرین امت رونق اسٹیج رہے۔ 
دور دراز سے آنے والے مہمانوں اور فارغین مدرسہ کے اعزہ و اقرباء نے ادارہ کے روح رواں و شیخ الحدیث مولانا محمد سالم اشرف قاسمی سمیت مدرسہ کی مجلس تعلیمی کمیٹی، جملہ اساتذہ و منتظمین کو کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کیں اور ادارہ کی تئیں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Comments are closed.