جمعیۃ علماء ضلع تھانے کی اہم میٹنگ، ایس آئی آر اور تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال
تھانے ۱۱؍ مئی(پریس ریلیز)جمعیۃ علماء ضلع تھانے کے زیرِ اہتمام ضلع کی ورکنگ کمیٹی، تمام مقامی یونٹوں کے صدور اور نظماء اعلیٰ کی ایک اہم مشاورتی میٹنگ مسجد رحمۃ نزد ریلوے اسٹیشن ممبرا منعقد ہوئی، جس میں تنظیمی استحکام، عوامی مسائل، ایس آئی آر سے متعلق امور اور آئندہ کے لائحۂ عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں ضلع بھر سے ذمہ داران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مختلف اہم تجاویز پیش کیں۔میٹنگ کی صدارت جمعیۃ علماءضلع تھانےکے صدرمفتی حفیظ اللہ قاسمی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض ضلع کےناظم اعلیٰ حافظ محمد عارف انصاری نے انجام دیے۔ اجلاس کے آغاز میں تلاوتِ کلامِ پاک حافظ افضال امام مسجد رحمۃممبرا نے کی، جس کے بعد تنظیمی رپورٹ پیش کرتے ہوئے مختلف مقامی یونٹوں کی کارکردگی، عوامی رابطہ مہم اور رفاہی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔خصوصی طور پر ایس آئی آر کے سلسلے میں درپیش مسائل، عوام میں پائی جانے والی تشویش اور قانونی و دستوری رہنمائی کے پہلوؤں پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔ ذمہ داران نے اس بات پر زور دیا کہ عوام تک صحیح معلومات پہنچائی جائیں اور ہر سطح پر رہنمائی و تعاون کا نظام مضبوط بنایا جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مقامی یونٹیں عوامی بیداری مہم کو مزید مؤثر انداز میں جاری رکھیں ۔تنظیمی امور کے تحت یونٹوں کی فعالیت، تربیتی نشستوں اور نوجوانوں کو تنظیم سے جوڑنے کے حوالے سے بھی اہم تجاویز سامنے آئیں،یہ بھی بات آئی کہ تمام مقامی یونٹیں ہر ماہ اپنی مجلس منتظمہ یا عاملہ بلا کر کارکردگی کا جائزہ لیں اور آگے کے لئے لائحہ عمل طے کریں۔ مقررین نے کہا کہ موجودہ حالات میں اتحاد، منظم جدوجہد اور ملی شعور کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔اجلاس کے اختتام پر ذمہ داران نے عزم ظاہر کیا کہ جمعیۃ علماء ضلع تھانے کی تمام یونٹیں باہمی تعاون اور نظم و ضبط کے ساتھ عوامی و ملی خدمات کو مزید تیز کریں گی۔اور اس کی اگلی سہ ماہی میٹنگ ۱۴؍ جون مدرسہ تجوید القرآن کلیان میں ہونا طے پائی ہے۔ آخر میں ملک و ملت کے امن، ترقی اور استحکام کے لیے مفتی محمد یاسین قاسمی نےخصوصی دعا فرمائی۔
اس میٹنگ میںشرکت کرنے والوں میں مفتی حفیظ اللہ قاسمی ،الحاج حافظ محمد عارف انصاری، مفتی لئیق احمد قاسمی،مفتی محمد یاسین قاسمی،مولانا عبدا لوہاب قاسمی،مولانا حیات اللہ نعیم قاسمی،مولانا طفیل مظاہری،حافظ آفتاب،مولانا شیر علی،مولانا ادریس،مولانا غلام حسین صدیقی،مولانا رئیس ،مفتی ابو بکر ،حاجی محمدصغیر خان،عبد الرشید شیخ زری والے،نیاز بھائی ،مولانا شفیق ،مولانا کفیل ،مولانا رشید،
مولاناغفران،حافظ لقمان،حافظ خالد زندانی،مولانا حبیب الرحمٰن،یونس خان قابل ذکر ہیں۔
Comments are closed.