مسلمان متحدہ طور پر ڈاکٹر شکیل احمد کو ووٹ دیں

دانش کمال سرگم
مدھو بنی لوک سبھا میں اتنی بڑی اکثریت کے باوجود بھی مسلمانوں کو نظرانداز کیا گیا انکے جذبات واحساسات سے کھلواڑ کیا گیا کہیں نہ کہیں مسلم قد آور لیڈران کے تئیں خود کو سیکولر کہنے والی پارٹیوں کے در سے کسی سازش کی بوآرہی ہے
ہوش کے ناخن لیں، ہوش میں آنے کی ضرورت ہے، بیدار ہونے کی ضرورت ہے ورنہ انجامِ گلستاں کیا ہوگا اس پر تبصرہ کرتے ہوئے میری انگلیاں کانپ رہی ہیں،
دوستوں! ڈاکٹر صاحب کے ماضی کی سوانح حیات پر لوگوں کی نگاہیں پڑرہی ہیں قلم بھی بے قابو چل رہا ہے گونگے بہرے لوگ بھی بولنے کے عادی ہوگئے ہیں انکی پرسنل لائف پر طرح طرح کے تبصرے ہورہے ہیں
پر افسوس صد افسوس اپنوں کی خامیاں کوتاہیاں نہ بھول رہے ہیں اور نہ ہی بھلارہے ہیں غیر پیشانی کے بالوں سے لیکر پاؤں کے ناخن تک جرم ہی جرم سے لیس ہے پر انکو مجرم گرداننا تو درکنار انکے خلاف دوچار جملے بھی نہیں جھیل سکتے یہ ہماری قوم کے چاپلوسوں کی حالت ہوگئی ہے مہاگٹھبندھن مہاگٹھبندھن کی رٹ لگانے والے لوگوں سے میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا آپ کا ضمیر مردہ ہو چکا ہے؟ کیا مہاگٹھبندھن کی آڑ میں آپ جو چاہیں کرلیں؟کیا ادنیٰ کو اعلیٰ، اعلیٰ کو ادنیٰ بنادیں حق گو کو باغی باغیوں کو قوم وملک کا رہبر بنادیں یہ کہاں کا انصاف ہے یہ کیسی فلسفیانہ سیاست ہے؟ کنہیا کمار، رنجیتا رنجن، پپو یادو، فاطمی صاحب کیا ان سب میں سیاست کی سوجھ بوجھ نہیں؟؟
کیا ان لوگوں کی آوازیں پارلیمنٹ تک نہیں پہنچنی چاہیے تھیں؟؟
اگر ہاں تو ان لوگوں کے ساتھ حق تلفی کیوں………؟ زیادتی کیوں؟
ویسے بھی جناب بدری پربے اترے دکھنے پچھمے صاحب کی کسی بھی ریلی سے کامیابی کی بو تک نہیں آرہی جو آسمان سے بارشوں کی بوند کی طرح موسم الیکشن میں ٹپکتے ہی مہاٹھگبندھن کا امیدوار بن گیا زمینی سطح پر انہوں نے کتنا وقت صرف کیا ہے اس سے ہم لوگ بخوبی واقف ہیں..
ہماری قوم نہ خود آگے بڑھے گی اور نہ کسی کو بڑھنے دیگی ہمیں کبھی اویسی برادران آرایس ایس کے ایجنٹ نظر آتے ہیں تو کبھی اعظم خان
احمقانہ گفتگو کرنے والے بزدلانہ سازشیں رچنے والے آستین میں سانپ پالنے والے لوگوں سے متاثر ہونے والی قوم ہماری ہی قوم ہے اپنوں کے ساتھ غیروں والی برتاؤ کرنے والی قوم بھی ہم ہی لوگ ہیں
میں ایک ادنی سا خادم ہوں اردو کا، مضمون نگاری بھی مجھے نہیں آتی، بس کچھ دن کی آب و ہوا نے قلم پکڑنا سکھادیا نہ ہی شکیل صاحب کی ذات سے کوئی دلچسپی اور نہ ہی ان سے کوئی ملاقات و بات ہے بس مدھو بنی لوک سبھا کی ڈوبتی کشتی کو ہیلی-کاپٹر کے ذریعے پار لگانے کی کوشش کررہا ہوں
اللہ تعالیٰ ہم سبھی کو عقل سلیم عطا فرمائے..
ہاں میں باغی ہوں ہاں میں باغی ہوں
جرم ہے اتنا اہل حق کا ساتھی ہوں
ہاں میں باغی ہوں ہاں میں باغی ہوں…..
Comments are closed.