Baseerat Online News Portal

"آؤ سنوِدھان کی ہم شپتھ لیں”

محمد عباس دھالیوال
مالیر کوٹلہ ،پنجاب
آؤ سنوِدھان کی ہم شپتھ لیں
ستہّ پہ براجمان ہونے سے قبل
اس ملک کو نہ جھکنے دیں گے
اور نہ ہی کبھی رکنے دیں گے
آؤ سنوِدھان کی ہم شپتھ لیں
ُ نفرت کی فضا مدت سے یہاں
جو پنپ رہی عوام کے درمیاں
پیار کے چشمے بہا کر اسے
صاف و شفاف ہم کر دیں گے
آؤ سنوِدھان کی ہم شپتھ لیں
نعرہ جو ہم نے دیا تھا کبھی
ہم سب کا ساتھ لیکر یہاں
وشواس سبھی کا جیت کے اب
وکاس سبھی کا کر دیں گے
آؤ سنوِدھان کی ہم شپتھ لیں
دیکھ کتھنی اور کرنی کے بیچ
نہ تضاد ہو اپنے ہرگز اب کہ
دیش سے جو وعدے کیے ہم نے
ہر اک کو پورا کر اب دم لیں گے
آؤ سنوِدھان کی ہم شپتھ لیں
دیکھ نفرت کا اب بازار ہرگز
عباس نہ ہو کبھی گرم یہاں
اور فرقہ پرستی کی آگ میں
نہ جھلسے ہرگز کوئی انساں

آؤ سنوِدھان کی ہم شپتھ لیں

(بصیرت فیچرس)

Comments are closed.