Baseerat Online News Portal

آہ ! ایک اور خادم دین رخصت ہو گئے،زمیں کھا گئی آسمان کیسے کیسے

مکرمی!
حضرت مولانا مفتی محفوظ الرحمن صاحب رحمۃ اللہ علیہ مہتمم جامعہ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ مدھوبنی سپول بہار کے مشہور و معروف عالم دین ہیں ۔
علماء دیوبند کی زنبیلیں اکابرین کی زنجیریں صالحین کی کڑیاں یکے بعد دیگرے ٹوٹ رہی ہیں اور ایک ایک کر کے رفتہ رفتہ رخصت ہو رہے ہیں۔انہی محبین متوسلین و متعلقین میں سے *مفتی محفوظ الرحمن صاحب عثمانی* بھی تھے جو فکر نانوتوی کے سچے عاشق ، خاندان حکیم الاسلام کے پکے دلدادہ ، علم دین کے اچھے خادم ، مدارس و مساجد کے بہی خواہ تھے۔
ریاست بہار میں احیائے دین اور تبلیغ و تعلیم کیلئے بہت کوشاں رہتے تھے جامعہ القاسم نایاب عمارت ، اور اس کی مسجد کی حسین تعمیر آپ کے حسن تعلق ، عظیم خدمات اور حسین تفکرات کا اعلان کررہے ہیں آپ کی جد و جہد سے سپول مدھوبنی کا علاقہ اکابرین اور علمائے ربانیین کا مرقع و مرجع بنارہا ہے علماء دیوبند اور علماء مظاہرالعلوم اور ندوۃ العلماء کے اکابر بارہا آپ کے جامعہ میں تشریف لاچکے ہیں۔
اللہ رب العالمین سے دعا ہیکہ آپ کی کدوکاوش و جہد مسلسل کو اپنے لطف و کرم سے قبول فرمائے اور آخرت میں درجات کی بلندی کا سبب بنائے اور جنت الفردوس میں داخلہ نصیب فرمائے ، جملہ لواحقین و اہل خانہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ، آمین بجاہ نبیک سید المرسلین۔
ذرا جی لگانے کی دنیا نہیں ہے
یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے
فقط والسلام
( مفتی ) شمیم احمد الحسینی قاسمی
جانشین حضرت مولانا حافظ قاری حسین احمد صاحب قاسمی بنارسی رحمۃ اللہ علیہ
9415668268

Comments are closed.