Baseerat Online News Portal

آہ! چچا جان :ایک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا

 

آج رمضان المبارک کی 18تاریخ ھے آج میرے ایک چچا انعام الحق زندگی کی جنگ ہار کر ابدی نیند سو گئےانآللہِ وأنَا اِلیہِ رَاجِعُـْون
میرا ان سے جذباتی و دوستانہ تعلق تھا مجھ سے عمر میں صرف دو سال بڑے تھے عمر کا زیادہ فرق نہ ہونے کی وجہ سے ھم دونوں کا بچپنا ایک ساتھ گذرا ایک ساتھ کھیل کر ھم بڑے ہوۓ، پڑھ لکھ گیے تو ہم بھی کمانے نکل گیے
36گڑھ میں ہم دونوں ایک ہی ضلع میں رہتے تھے قریب ہونے کی وجہ ہرموقعے پر ملنا جلنا ہوتا تھا
معاملات کے بڑے صاف، حق پرست طبیعت کے مالک تھے اللہ پاک نے بڑی خوبیوں سے نوازا تھا دعوت وتبلیغ کے بڑے دلدادہ اور دعوتی کام کے بڑے فکر مند تھے، اکثر اجتماعات میں شرکت فرماتے صوم و صلوٰۃ کے پابند علماء کے بڑے عقیدتمند تھے۔
ابھی قبل رمضان ہی بڑے بھائی کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سےانکی تیمارداری کے لیے جھاڑکھنڈ آۓ اور چند دن علیل رہے اور جان جان آفریں کے سپرد کر دیا۔
موت تو ایک اٹل حقیقت ھے ہرذی نفس کو اس سے واسطہ پڑنا ھے مگر کچھ لوگوں کا جانا پورے وجود کو ہلا کر رکھ دیدیتا میرے چچا کا جواں سالی میں رخصت ہو نا ھمارے پورے خانوادے کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ۔
اوہ! چچا آپ کی کمی ہمیں پوری زندگی ستائیگی
ایسا کہاں سے لائیں تجھ سا کہیں جسے
چچا کی کوئی نرینہ اولاد نہیں ھے صرف تین بچیاں ہیں اللہ پاک ان بچیوں کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے اور اپنی خصوصی رحمتیں ان پر نازل فرماۓ۔
کل صبح ہی انکی طبیعت بگڑی اور آناً فاناً رانچی میں icuمیں بھرتی کرایا گیا تمام کوششیں کی گئیں، مگر وقت موعود آپہونچا تھا اور وہ ھم سب کو غمگین کرکے دربار الہی میں جاپہونچے ۔
اللہ پاک کی بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ مولیٰ انکی بال بال مغفرت فرمائے جنت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے ھم تمام اھل خصوصا والدہ اور بیوی بچوں کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔
عبدالواجد رحمانی چترویدی
جلنگا بالوماتھ، جھارکھنڈ

Comments are closed.