Baseerat Online News Portal

دوستی

 

کومل ناز (دریا ننگل)

دوست دکھ سکھ میں ساتھ رہنے والا اور ایک خوبصورت سے احساس جیسا ہوتا ہے۔ جس سے آپ کبھی بھی کوئی بھی بات بلا جھجک بول سکتے ہیں اور اس کی درستگی آپ کا دوست کردگا کرتا ہے۔ ایک مخلص دوست ملنا بہت قسمت کی بات ہوتی ہے۔ ایک ایسا دوست جو ہر غم میں آپ کا سہارا بنے، آپ کے دکھ کو سمجھے، ایک بہتر حل نکالے، آپ کی کامیابیوں پر آپ سے بھی زیادہ خوش ہونے والا اور آپ کی ناکامی پر آپ کو دلاسہ دینے والا دوست۔

جہاں تک میرا خیال تھا کہ دوستی چند روز تک ہی رہ پاتی ہے۔ وہ اس لیے کہ شاید مجھے ایسا دوست نہیں ملا تھا جس کے ساتھ میں اپنائیت بھرے لہجے میں بات کر سکوں، ہر بات بلا جھجک بتا سکوں، دوست وہی۔۔۔ جو آپ کی کامیابی دیکھ کر آپ سے زیادہ خوش ہو۔ میں نے اکثر دیکھا ہے کہ دوستی ٹوٹ جاتی ہے، رشتے کھوکھلے ہوجاتے ہیں، جب رشتوں میں حسد آ جاتا ہے۔۔‌۔ رشتوں میں سے وہ مٹھاس، وہ چاشنی رائیگاں ہو جاتی ہے۔

عائشہ میری سب سے پیاری دوست! جسے اگر میں بہن کا نام بھی دوں تو کم ہے۔ خوشی میں خوش، غم میں مجھ سے زیادہ دکھی۔ کبھی نہ ناراض ہونے والی، اور ساری دنیا سے الگ ایک ننھی اور پیاری دوست۔ جس نے ہر طرح کے حالات میں میرا ساتھ دیا ہے۔ مجھے کبھی اکیلا نہیں چھوڑا۔ میری کامیابیوں کو سراہا اور مجھے سمجھا۔ میں نہیں جانتی تھی کہ دوستی کیسے نبھائی جاتی ہے؟ دوستی کیا ہے؟ بس اتنا جانتی ہوں کہ سب عائشہ کے لہجے، اس کے رویے سے جان گںٔی ہوں کہ ‘دوستی ایک ایسا خوبصورت احساس ہوتا ہے جسے محسوس کر کے انسان کی دنیا خوبصورت ہو جاتی ہے۔’

Comments are closed.