Baseerat Online News Portal

” شادی کے لیے ترجیح”

نوجوانوں کے نام چھوٹا سا پیغام

 

آمنہ جبیں

شادی ایک مقدس رشتہ ہے۔ یہ حسن اور خوبصورتی کا محتاج نہیں ہوتا۔حسن اور خوبصورتی دلوں کی ہوتی ہے۔ رنگ گورا، سہانا روپ یہ اس رشتے کی شرط بلکل بھی نہیں ہے۔ خوبصورتی کا متلاشی انسان عمر بھر اس خوبصورتی کے سنگ نہیں چل سکتا کیونکہ حسن ڈھل جاتا ہے۔ ماند پڑ جاتا ہے۔ چہرے پہ جھریاں آ جاتی ہیں ہاتھ لڑکھڑانا شروع کر دیتے ہیں۔ لیکن خوبصورت دل کبھی نہیں پھیکے پڑتے۔ شادی کے لیے خوبصورتی کے متلاشی افراد یہ کیوں نہیں سوچتے کہ کیا جن کے پاس ظاہری حسن و جمال نہیں ہوتا ان کی زندگیاں نہیں گزرتیں وہ خوشحال نہیں ہوتے ۔ یقیناً ہوتے ہیں۔ کیونکہ وہ رنگوں کو ترجیح نہیں دیتے وہ دلوں کی خوبصورتی سے زندگی کے رنگوں کو سنوارتے ہیں۔ اپنی فرسودہ سوچ میں غرق ہونے سے بہتر ہے کہ اپنی ترجیحات بدلی جائیں۔ نوجوان نسل میں حسن و جمال کی پروان چڑھتی ہوئی چاہ صرف شادی کو جسمانی تعلق تک محدود تصور کرتی ہے۔ زندگی کے معاملات ہوتے ہیں۔ مشکلات، مصائب ہوتی ہیں۔ جنہیں خوبصورت دل ہی حل اور سمجھ سکتے ہیں خوبصورت چہرے نہیں۔ ظاہری حسن ہاتھ لگائے میلا پڑ جاتا ہے۔ دل کا اور اخلاقیات کا حسن کئی انداز رکھتا ہے۔ کئی سمندر سمٹے ہوتے ہیں اس میں جو وقت کے ساتھ بڑھتا ہے کم نہیں ہوتا۔ اس لیے اپنی ترجیحات بدلو حسن کی آڑ میں اخلاقیات کو داؤ پہ مت لگاؤ زندگی اخلاقیات کے ساتھ گزرتی ہے حسن کے ساتھ نہیں ۔کل کو یہ بات سمجھ آنی ہے پھر پچھتائے کیا ہو گا ۔ آج سے ہی اپنی ترجیحات کا رخ موڑ کر اخلاقیات اور خوبصورت دل کی طرف بہا دو۔

 

Comments are closed.