Baseerat Online News Portal

عورت محتاج نہیں کسی گلاب کی

مکرمی!
۸؍مارچ عورتوں کا عالمی دن کہلاتاہے۔ایک عورت جوماں بھی ہے،بیٹی بھی ہے،کسی کی بیوی بھی ہے،عورت کوکسی کی تعریف کی ضرورت نہیں ہے۔عورت خودمیں ایک مثال ہے۔وہ عورت جوپورے گھر،پریواراورہرایک کاخیال رکھتی ہے،گھرکوجنت بناتی ہے،ہرایک کی خوشی کاخیال رکھتی ہے،عورت کی اصلی خوشی اس کا گھراس کی فیملی ہی ہوتی ہے۔ان کی خوشی میں ہی وہ خوش ہوجاتی ہے۔عورت ایک ماں ہے اس کی عزت کرو۔عورت ایک بہن ہے اس کوپیاردو،عورت ایک بیوی ہے اس کومحبت اورعزت دو،یہی ایک عورت کااصلی احترام ہے۔اوریوم خواتین پرعورت کے لئے یہی اصلی تحفہ ہے۔
عورت محتاج نہیں کسی گلاب کی
وہ خودباغباں ہے اس کائنات کی
حمیدہ بیگم،ممبئی

Comments are closed.