Baseerat Online News Portal

قرب قیامت اورواقعات وحوادث کی تطبیق۔۔۔

 

 

احمدنادر القاسمی دہلی

ظہور مہدی ۔نزول عیسی علیہ السلام اورخروج دجال ۔نیز اس وقت پیے بہ پیے رونما ہونے والے واقعات کے۔تناظر واسباب ۔اورنی کریم ﷺ کے اس تعلق سے ارشادات کو۔بڑی باریک بینی سے پڑھنے اور سمجھنے کی ضرورت ہے ۔بہت سے ایسی باتیں بھی لوگ کہ جارہے ہیں اورآج کے حالات پر منطبق کردے رہے ہیں جن تعلق آخری زمانے سے ۔۔بہت سی ویڈیوز یوٹوب وغیرہ اپ لوڈ ہیں جس کاکوٸی سرپیر نہیں ۔ہے ۔میرے خیال میں یہ ایساموضوع ہے ۔جس پر انفرادی راۓ دینے اورتقریر ومکالمہ کی بجاۓ ۔پختہ علم رکھنے والے حضرات کو اجتماعی ۔مطالعہ اورغوروفکر کرکے مستحکم بات کرنی چاہٸے ۔۔کوٸی حقاٸق کوبنیاد بناکربات کرتاہے توکوٸی ۔ملکوں کے درمیان واقع ہونے والی جنگوں کوبنیاد بناتاہے ۔توکوٸی محض دنیامیں پھیلی بےراہ رویہ کو بنیاد بناتاہے ۔

مسٸلہ یہ ہے کہ ان تمام واقعات وحوادث کی معتبر تطبیق کیسے ہو اورأحادیث میں بیان کردہ حقاٸق اورموجودہ دنیا کی صورت حال کے درمیان کیامناسبت ہے ۔اس کا تعین کیسے ہو ۔قرب قیامت کے تعلق سے محض قیاسات اورانسان کی ذاتی سمجھ کو معیار قرار دینا ۔شاید موضوع کے ساتھ انصاف نہ ہو ۔جب مسلم امہ کےپاس کتاب وسنت جیسا قوی اورمستند ذریعہ موجودہے ۔اس بات کوسمجھنے میں دشواری نہیں ہونی چاہیے۔

ایک اوربات جواس باب سے متعلق ہے وہ یہ کہ لوگوں میں اس تعلق سے موجود علمی مواد وروایات کو ضعیف کہ کر نظر انداز کرنے کابھی رجحان رہاہے ۔اس پر بھی غورفکرکی ضرورت ہے ۔ذخیرہ احادیث میں موجود چیزوں کے بارے میں اس قدر تساہل وتضعیف کا موقف بھی درست ہے یانہیں۔۔اسلٸے اعتدال پسندی کے ساتھ یہ موضوع غور کامتقاضی ہے ۔۔اللہ تعالی سے دعاہے کہ اہل حق کو حق پرجمے رہنے حق بات کہنے اور حق ہی دنیاتک پہونچانے کی توفیق مقدرفرماٸے ۔اورغیب کی بات سے تو وہی باخبرہے۔اسلٸے ہماراتو بس ایک ہی موقف ہونا چاہٸے ۔کہ ۔حدیث کےمطابق ۔ظہور ہوگا کب ہوگا اللہ کومعلوم ۔حضرت۔عیسی دنیا نزول فرماٸیں گے ۔دجال کو قتل کریں گے۔کب آٸیں گے ؟ اللہ کومعلوم ۔خروج دجال ہوگا ۔ہاں ہوگا ۔کب ہوگا؟ اللہ کومعلوم ۔وھوالعلیم الخبیر ۔طالب دعا احمدنادر القاسمی دہلی ۔٢٩ مٸی ٢٠١٢

Comments are closed.