Baseerat Online News Portal

پاسبان دیں خدارا قوم کا اعتماد بحال رکھیں!

پاسبان دیں خدارا قوم کا اعتماد بحال رکھیں!

 

مفتی غلام رسول قاسمی

آج رات تقریباً پونے تین بجے ایک کال موصول ہوئی، اس قدر نہایت گہری نیند میں تھا کہ دو رنگ مکمل بجنے کے باوجود الارمِ فجر سمجھتے ہوئے آنکھ بند کیے موبائل کی سکرین پر ہاتھ پھیر کر آف کرتا رہا، چونکہ پانچ منٹ کے وقفے سے تیسرے الارم پر اٹھنے کا معمول ہے،نیز فون کی رنگ اور الارم رنگ دونوں کی آواز میں یکسانیت بھی ہے، اس معنی کر غلط فہمی میں رہا. پھر جب بنا کسی توقف یکے بعد دیگرے آواز آتی رہیں تو فون ہاتھ میں لیا اور ایک نظر موبائل پر کر کر کال اٹھاتے ہوئے سلام کیا تو ادھر سے کچھ خواتین کے رونے اور صاحب کال کی صدا میں لڑکھڑاہٹ کانوں میں گونج اٹھی کہ اچانک میری نیم نیند اڑنے کے ساتھ بند آنکھیں بھی کھل گئیں میں نے خیریت دریافت کرتے ہوئے گویا ہوا- صبر سے کام لیں! بعد ازاں اتنی رات دیر گئے رونے بلبلانے کی وجہ پوچھی، صاحب جوال نے وجہ بتانے سے قبل یوں کہا – ‘مفتی صاحب آپ کو پہنچی تکلیف اور نیند میں ہوئی خلل کے لیے "معذرت خواہ ہوں! ” (آپ یقین جانیے! ان کے ان الفاظ نے پھر سے یہی یقین دہانی کرائی کہ ابھی عوام الناس کا اعتماد علماء سے ٹوٹا نہیں ہے، اب بھی قوم آپ سے مانوس ہے، اب بھی آپ کا احترام ملحوظ خاطر اور مقدم رکھتی ہے. خدا را میرے ہمشربو! ( علماء کی جماعت) آپسی تنازعات و خلشفار میں پڑ کر ان کے بھرم کو نہ توڑیں! عوام اس دور پرفتن میں بھی آپ پر بھروسہ کرتے ہوئے روز و شب کرتے ہیں کہ کچھ ہوگا تو آپ سے رہنمائی حاصل کرکے اپنے سلگتے مسائل حل کرا لیں گے، لیکن ذرا بتائیں تو سہی! جب آپ ہی باہم دست و گریباں ہوں گے اور بلا احترامِ کبار و صغار آپس میں طعن و تشنیع کے تیر برسا کر اپنا وقار کھو بیٹھیں گے تو اس لٹنی پٹتی قوم کو بلاؤں کے موج طلاطم سے نکال کر آخر کون ساحل مراد پر پہنچانے والا ناخدا ہوگا؟)

باقی تفصیل : روتے ہوئے کہا کہ مردہ لڑکا پیدا ہوا ہے دونوں دست و پا بھی معدوم ہے بایں معنی کر اس کی تجہیز و تدفین کا طریقہ بتادیں! عاجز نے تعزیت کے ساتھ دعا و صبر جمیل کی تلقین کرتے ہوئے طریقۂ تجہیز و تدفین سے واقف کرایا.

(بصیرت فیچرس)

8977684860

[email protected]

Comments are closed.