آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن کا  ۴۰؍واں سالانہ اجلاس ۲۵؍ستمبر کو حج ہائوس میں ہوگا

 

ممبئی۔ ۲۳؍ستمبر: (پریس ریلیز) میمن برادری کی سب سے بڑی تنظیم ’آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن‘ کا ۴۰؍ واں سالانہ اجلاس اور میمن کنونشن اس سال حج ہائوس ممبئی میں صبح ۱۱؍ سے شام چھ بجے تک جاری رہے گا۔ جس میں میمن برادری کے۵۰۰ جماعتوں کے نمائندے، زونل سکریٹری، نیشنل ایکزیکٹیو کے ممبران، بورڈ ممبران،یوتھ ونگ، لیڈس ونگ، اسپورٹس ونگ، ڈیزاسٹرمینجمنٹ ونگ، میرج بیورو ونگ کے عہدے داران شریک ہوں گے۔ آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن کے صدر جناب اقبال میمن آفیسر نے بتایاکہ اس اجلاس میں شرکت کےلیے وزیراعلیٰ مہاراشٹر ایکناتھ شندے، نائب وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس، گورنر مہاراشٹر بھگت سنگھ کوشیاری، این سی پی سربراہ شرد پوار ، سپریا سولے، ریاستی وزیر عبدالستار سمیت دیگر سیاسی لیڈروں ، سماجی خدمت گاروں کو مدعو کیاگیا ہےاس کے علاوہ بیرون ممالک امریکہ، افریقہ، پرتگال، یو اے ای، سعودی عرب کے میمن جماعت کے نمائندے بھی شریک ہوں گے، اس دوران بیرون ممالک کے مندوبین اور شرکاء کو ان کی سماجی، رفاہی، تعلیمی کارکردگی کےلیے ایوارڈ اور اعزازات سے نوازا جائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ اجلاس میں میمن جماعت کی پورے سال کی کارکردگی پیش کی جائے گی اور مستقبل کے لیے لائحہ عمل تیار کیاجائے گا۔

Comments are closed.