آسمان علم و دانش کا ایک ستارہ اورٹوٹا!

مفتی ابوذر قاسمی صدر جمعیۃ علماء مدھوبنی

آسمان علم و دانش کا ایک ستارہ اورٹوٹا

از ابوذر قاسمی

 

جمیعۃالعماء مدھوبنی

دنیاسے جانے والوں کا لا متناہی سلسلہ جاری ہے ۔ کچھ جانے والے تو ایسے ہوتے ہیں کہ جن کے جانے کا دنیا کو انتظار رہتاہے۔ اور انکے جانے کی خبر متوقع ہوتی ہے لیکن کچھ رخصت ہو نے والے ایسے ہوتے ہیں۔ جنکی مجلس آباد اور انکے دم خم سے کمزور مظلوم بےسہارا لوگوں کو سہارا ملتا ہے، انسانوں کی جم گھٹ میں کچھ ایسے حضرات بھی ہیں جن سے انسانیت زندہ ہے جن کا وجود قوم وملت کےلیے عظیم نعمت ہے جنکی ہمہ جہت فکر سے چہار جانب روح کو خوراک ملتی ہے جنکی بصارت وبصیرت سے دینی و دنیاوی رہنما ئ حاصل ہو تی ہے ایسے مخصوص علمائے ربانیین دانشوران قوم وملت ہر زمانے میں کچھ نہ کچھ پاۓ جاتے ہیں لیکن یہ زمانہ قحط الرجال کا ہے تیزی کے ساتھ کبارعلما اٹھتے چلے جا رہے ہیں۔ حال فی الحال چند ماہ میں سو سے زائد علماء ومشائخ کا اس دارفانی سے کو چ کر جانا قرب قیامت کی نشاندہی کرتا ہے اج کی تاریخ میں اتر پردیش جمیعۃالعماء علماء کے قائد صدر نشیں حضرت مولانا متین الحق اسامہ رحمہ اللہ علیہ کے وصال کی خبر پھیلی تو حلقہ علماء میں ہلچل مچ گیا چند روز قبل تک حضرت کی نگرانی میں اترپردیش جمیعت اپنے سارے پروگراموں کو اگے بڑھا رہی تھی کہ اچانک حضرت کے سانح ارتحال کی خبر نے کار کنان جمیعۃالعماء کو سکتہ میں ڈال دیا ۔ اللہ رب العزت حضرت کی مغفرت فرمائے اور انکے درجات کو بلند فرمائے۔ جمیعۃالعماء مدھوبنی مرحوم کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ اسی طرح حال فی الحال جن علماۓ کرام کی موت ہوئی ہے ان سب کی ترقی درجات کیلیے دعا گو ہے، ایک تازہ خبر میں خادم العلماء الحاج حسیب الرحمن صاحب مدھوبنی کے بھانجے اظہر جمیل صاحب کے انتقال کی خبر سے جمیعۃالعماء مدھوبنی کو عظیم صدمہ ہوا ہے۔ اللہ تعالی مرحومین کی مغفرت فرمائیں اور ان سب کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور امت مسلمہ کو ان سب کا نعم البدل عطاء فرمائے

 

 

از ابوذر قاسمی

جمیعۃالعماء مدھوبنی

بہار۔

Comments are closed.