آہ ٠٠٠٠٠٠ایک اور چراغ بجھ گیا

مفتی افسر علی قاسمی

قارٸین کرام :آج بتاریخ ٢٠جولاٸی بعد نماز عصر جیسے ہی اپنا موباٸیل فون کھولا تو ایک بہت المناک ،غمناک، افسوسناک،دلخراش ،اور دل سوز خبر پر نظر پڑی ،یقین نہیں ہورہاتھا تو میں نے تحقیق کیا تو معلوم ہواکہ واقعةً امت کے سالار عظیم شخصیت ساز جامعہ مظاہر العلوم کے روح رواں، شیخ الحدیث حضرت اقدس مولانا زکریا صاحب رحمةاللہ الواسعہ کے داماد ،جانشین خانقاہ خلیلیہ (کچاگھر) حضرت مولانا سید سلمان صاحب رحمةاللہ علیہ طویل علالت کے بعد میرٹھ جاتے ہوٸے راستے میں 4 بجکر 40pm میں اس دار فانی کو چھوڑکر داعی اجل کو لبیک کہ دٸے” إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ “
اس اندوھناک خبر سے سروں سے پاٶں تک ہل کررہ گیا ،دلوں کے دھڑکن رک گٸے ،زباں کی حرکت بند سی ہوگٸی ،قلم کچھ لکھنے کیلٸے تیار نہیں ہورہاتھا اور اپنے آپ میں یہ سوچتارہاکہ قرب قیامت کی نشانیوں میں علم یعنی صاحب علم کا اٹھ جانا ہے ، اس معاملہ میں بندہ راضی برضاٸے الٰہی رہناہے ، اس کے علاوہ اس کے بس میں کچھ بھی نہیں ،کیونکہ اس کاٸنات کانظام اللہ کے قبضہ تصرف میں ہے،موت وحیات کا مالک وہی ہے ،چونکہ یہ دنیا تو فانی ہے ہی ،اور ایک مومن کایقین کامل ہےکہ ہر شٸی کو فنا ہونا ہے ،کیونکہ ارشاد ربانی ہے ”کل من علیہا فان “ہرچیز پر فنا طاری ہوگا ،لیکن اس دورپرفتن میں ایسے شخصیت ساز ،کتنے گم گشتہ راہ کو راہ حق کی راہنماٸی کرنے والے ، کتنے گندے اور سیاہ دلوں کو ذکر اللہ کراکر صیقل کرنے والے، اور کتنے طلباو علما ٕکی گاہ بگاہے رہنماٸی فرمانے والی شخصیت کے چلے جانےسے پورے ملک خصوصاً ضلع سہارنپور واطراف میں غم کاماحول بناہوا ہے اور علم دوست علما وطلبا ٕ کی آنکھیں نم ہیں، سوچ میں پڑے ہوٸے ہیں کہ کون اب ہماری راہنماٸی کریگا ،لاکھوں شاگرد اور متعلقین ومتوسلین گویا اپنے آپ کویتیم محسوس کر رہے ہیں ،حضرت کے سانحہ ارتحال سے فارغین مظاہر علوم بہت غمزدہ ہیں، اخیر میں پوری امت مسلمہ سے عموماً اور علم دوست طلبا وعلما ٕ سےخصوصاً میری مٶدبانہ اپیل ہے ایصال ثواب کا اہتمام کریں ،اور دعا کریں کہ اللہ پاک مولاناؒ کی جملہ خطاٶں کومعاف فرماٸے اور جنت الفردوس میں اعلٰی مقام نصیب فرماٸے ،اور مظاہر العلوم کونعم البدل عطافرماٸے ، پسماندگان کو صبر جمیل عطافرماٸے آمین یارب العٰلمین ازقلم مفتی افسر علی قاسمی جوگیا سیتامڑھی امام وخطیب جامع مسجد سر سید کالونی چندوارہ مظفر پور رابطہ نمبر 9262530510

Comments are closed.