صبح کی بات فہیم اختر ندوی کے ساتھ

صبح کی بات

فہیم اختر ندوی

 

زندگی میں کچھ کام ہمارے اختیار کے پرے ہوتے ہیں، یعنی ہم چاہیں نہ چاہیں وہ کام ہمیں کرنے ہی ہوتے ہیں۔۔ ان میں ہمارا اختیار بہت معمولی یا بالکل نہیں ہوتا ہے۔۔۔

 

ہم سب سوتے ہیں، یہ بے اختیار ہوتا ہے۔۔ جاگتے ہیں، یہ بھی از خود ہوتا ہے۔۔ کھاتے پیتے ہیں، اور طبعی ضروریات پوری کرتے ہیں، ان میں پوری مرضی نہیں چلتی۔۔۔ تو ایسے کام ہم کرتے ہی رہتے ہیں۔۔۔

 

 

کچھ کام ہم اپنے اختیار سے کرتے ہیں۔۔ جیسے ہم مطالعہ کریں، اچھی باتیں سنیں، گھر اور باہر میں محنت کے کام کریں، دوسروں کے کام آئیں، اچھے اطوار سیکھیں، اور اچھے معمولات اپنائیں۔۔۔ ایسے کام ہمارے اختیار میں رہتے ہیں۔۔۔

 

تو یاد رکھئے کہ پہلی قسم کے کام تو جانور بھی کرتے ہیں۔۔ ان سے انسان کی عظمت نہیں ہوتی۔۔۔ دوسری قسم کے کام ہی انسان کی کامیابی ہوتے ہیں۔۔ اسی میں تو رب نے ہمارا امتحان لیا ہے۔۔۔

 

ان کاموں پر زیادہ توجہ دیجئے۔۔ ان سے ہی اپنی خوبی نکھارئیے۔۔ ان کے ذریعہ آخرت بھی بہتر ہوتی ہے۔۔۔

 

خدا حافظ

15 ستمبر 2029

26 محرم 1442

Comments are closed.