جالے ودھان سبھا کے امیدواروں میں سے ایک روشن خیال لوگوں کے دلوں جگہ بنانے والے مشکور عثمانی ہیں! مرتضیٰ قاسمی مدھوبنی. @MaskoorUsmani

جالے ودھان سبھا کے امیدواروں میں سے ایک روشن خیال لوگوں کے دلوں جگہ بنانے والا ،درددکھ کومحسوس کرنے والے ،دلوں میں جالے کے عوام کے لئے بے انتہاکچھ کرنے والانوجوان جناب ڈاکٹر مشکورعثمانی ہیں،جالے کے تمام بلاتفریق مذہب وملت نوجوانوں کی مشترکہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ایسے نوجوان کو کسی بھی طرح سے مت کھوئیے ،اگرآپ ان کو بھائی کی نظرسے دیکھیں گے توآپ کے بھائی سے بھی زیادہ شفیق نظر آئیں گے ،اگر بیٹے کی نگاہ سے دیکھیں گے تو بیٹوں سے بھی زیادہ محب بنیں گے،اب یہ ہار جیت مشکورکی نہیں جالے ودھان سبھاکی ہارجیت ہوگی ،جالے کی جیت اسی میں ہے کہ مشترکہ طورپرمشکور عثمانی کوکامیاب کریں،

اس موقع سے مدھوبنی کے ڈاکٹر شکیل احمد اوردربھنگہ کے عبدالباری صدیقی کی بھی اہم ذمہ داری ہے کہ اب آپ مشکورعثمانی کے لئے کچھ کردیجئے اور مکمل دلچسپی لیکر مشکور کی حوصلہ افزائی کیجئے کیونکہ مدھوبنی اور دربھنگہ کے لوگ جالے کے امیدوار کی جیت کو آپ دونوں معزز لیڈر کی کامیابی کی نگاہ سے دیکھنے لگے ہیں ،

بس آخری بات جالے کی عوام سے دل کی گہرائیوُن سے درخواست کرتاہوں کہ مشکورعثمانی جیساایماندار،جاندار،اورشاندار

لیڈرکوجتائیے کسی کے بہکاوے میں آنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے،میں مشکور عثمانی کے جذبات کودیکھ کر کہ سکتاہوں کہ یہ توخود لیڈر بنیں گے اور جالے کے نوجوانوں کو سیاست کے میدان میں اتاریں گے ،

اسلئے آپ تمام لوگ طئے کرلیجئے ،چپ چاپ ،ہاتھ چھاپ

Md Murtaza

Madhubani

Comments are closed.