ابھی سے پاؤں کے چھالے نہ دیکھو ابھی یاروں سفر کی ابتداء ہے انتظار احمد وفا..@MaskoorUsmani

ابھی سے پاؤں کے چھالے نہ دیکھو
ابھی یاروں سفر کی ابتداء ہے
انتظار احمد وفا
اتنا تو یقینی ہے کہ اس بار مہا گٹھ بندھن کی سرکار بن رہی ہے
اس لئے آج میں جالے اسمبلی حلقہ والوں سے ہاتھ جوڑ کر درخواست کر رہا ہوں کہ اس بار اُس نوجوان کی لاج رکھ لیجیے گا، ایک ایسا نوجوان جو آپ کی آواز ہے، باطل طاقتوں سے آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرنے کی ہمت رکھتا ہے، جی ہاں ایسا نوجوان جو آنے والی نسل کے لئے ایک آئیڈیل ہوگا، ایسا نوجوان جس کی رگ رگ میں قوم کی خدمت و ہمدردی کا جذبہ دوڑ رہا ہے، ایسا نوجوان جس کے اندر لیڈر شپ کی بھر پور صلاحیت موجود ہے،
ہاں میں مشکور عثمانی بھائی کی بات کر رہا ہوں، مشکور عثمانی امید کی ایک کرن ہے جو آپ کے ووٹ سے 7 نومبر کو طلوع ہوگا اور جالے اسمبلی کے ہر ذرّے کو روشن کر دے گا، مجھے امید ہے کہ جالے والے اس سورج کی کرن کو غروب ہونے سے بچا لیں گے کیونکہ جب یہ سورج غروب ہوگا تو بقیناً تاریکی بڑھے گی ، یہی تاریکی ہماری نسلوں کی زندگی سے اجالا چھین لے گا، اس لئے پلیز اس مستقبل کے اجالے کو بچا لیجیے،
مشکور عثمانی کو بچا لیجیے، اپنا ایک ایک ووٹ اپنے بھائی، اپنے لال مشکور عثمانی کی جھولی میں ڈال دیجئے،
مشکور بھائی آپ اللہ پر توکل رکھتے ہوئے محنت کیجئے اللہ آپ کی اور جالے والوں کی محنت کو ضائع نہیں ہونے دےگا
آپ بہت اچھے ووٹوں سے کامیاب ہوں گے
انشاءاللہ
خدا نصیب کرے تجھ کو اس قدر شہرت
کہ تیرے نام کے آگے کسی کا نام نہ ہو،!
Comments are closed.