بسفی کی عوام سے ایک دردمندانہ اپیل! انتظار احمد کٹھیلا. @Mlafaiyazahmad

بسفی کی عوام سے ایک دردمندانہ اپیل!
انتظار احمد کٹھیلا

آپ ملک کے حالات سے بخوبی واقف ہیں، ہم کس نازک دور میں جی رہے ہیں، ہماری آنے والی نسلوں کا کیا ہوگا؟؟
اسلیے برائے مہربانی!
اس بار بالکل غلطی نہ کریں
آپ کا ایک ایک ووٹ بہت قیمتی ہے
خود بھی ووٹ کریں اور کروائیں بھی، ایسی عورتیں، یا بزرگ جو آپ کے پولنگ بوتھ تک نا جاسکتے ہوں، انکو پولنگ بوتھ تک پہچانے کا انتظام کریں، ہم نوجوانوں کو محنت کرنی ہوگی دوستوں
اس بار فیاض احمد صاحب کے علاوہ کسی کو بھی ووٹ دینا، ووٹ کا نقصان کرنا ہے، کیوں کہ ماحول سے آپ سبھی لوگ بخوبی واقف ہیں، کوئی بھی امیدوار جناب فیاض صاحب کی ٹکر میں کیا آس پاس بھی نہیں ہے، ایک طرف فیاض احمد دوسری طرف وہ جنکا مقصد ہی آپ سے نفرت کرنا ہے، ہمیں آپس میں بانٹ دینا ہے
اور یہی سچ ہے اگر آپ زندہ قوم ہیں! اگر آپ کا ضمیر زندہ ہے تو!
برائے مہربانی اپنےذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر قومی مفاد پر نظر رکھیں،  اسلئے قوم کی عظمت و عزت کو بچا لیجئے
پلیز اس بار ہوش مندی سے کام لیجئے ورنہ کہیں ہمیں پچھتانا نہ پڑجائے!
آپکی ناراضگی کی ہم قدر کرتے ہیں، کچھ ناراضگی جائز بھی ہیں، کچھ لوگوں کے سوالات بھی ہیں.
آپ داکٹر فیاض صاحب کو ووٹ کیوں دے رہے ہیں؟  صرف ڈاکٹر فیاض ہی کیوں؟ اس طرح کے کئی سوالات کمپیننگ کے دوران لوگوں نے مجھ سے پوچھا
میں اپنے طور پر انہیں سمجھایا،
آج میں کچھ باتیں کہنا چاہتا ہوں کہ میں ڈاکٹر فیاض احمد صاحب کو ووٹ کیوں دے رہا ہوں
جی مجھے فخر ہے اپنے ہر دل عزیز (ایم ایل اے) رہنما جناب ڈاکٹر فیاض احمد پر، جن کی شخصیت ہر طرح کے شر سے پاک ہے، جن پر آج تک کسی بھی طرح کا کوئی سرکاری کیس نہیں، جن پر آج تک کسی بھی طرح کا کوئی غبن یا ہیرا پھیری کا معاملہ درج نہیں ہوا،
کبھی کسی بھی قسم کے کوئی غلط افعال میں انکو شامل نہیں پایا گیا،
فیاض صاحب کبھی کسی کے ذاتی معاملہ میں نہیں پڑتے، کبھی کسی کی دلالی نہیں کی، سماج کے ہر طبقہ کے ساتھ برابر کا معاملہ کرتے ہیں، اپنے اسمبلی حلقہ کے ہر فرد کو ایک نظر سے دیکھتے ہیں، آج تک بھید بھاؤ جیسی نیچ حرکت انہوں نہیں کی، ہر سماج ہر طبقہ کے لوگوں کو گلے سے لگایا،
فیاض صاحب کے اندر غصہ کبھی نہیں دیکھا گیا، نہایت ہی سنجیدہ شخصیت کے مالک ہیں ہمارے رہنما،
فیاض صاحب کی سب سے بڑی خوبی کہ یہ اللہ سے ڈرتے ہیں، حقوق العباد کو سمجھتے ہیں،
ماشاءاللہ نماز و قرآن کے پابند ہیں،
قرآن کی تلاوت کرنا انکا روزانہ کا معمول ہے،
علمی صلاحیت رکھتے ہیں، پی ایچ ڈی کر چکے ہیں،
سماجی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں،
آپ کی نظروں کے سامنے سب کچھ ہے، انکا( Indian public school) جس میں علاقہ کے چھوٹے چھوٹے بچے اپنی عملی پیاس بجھاتے ہیں، بسفی کے بچوں کے لئے خاص طور پر گنجائش رہتی ہے.
انکا(Millat teacher training college) جہاں سے میں نے خود بی ایڈ کیا ہے، اور میں یہ کہ سکتا ہوں کہ واقعی یہاں بھی بسفی کے لوگوں پر خاص توجہ دی جاتی ہے.
اب تو ماشاءاللہ بسفی مدھوبنی کے لوگوں کو خود پر فخر کرنا چاہیے کہ فیاض صاحب نے ہمیں ایک میڈیکل کالج دیا ہے، جہاں سے آنے والے دنوں میں آپ کے بچے اور بچیاں ڈاکٹر بن کر نکلیں گی
میڈیکل کالج میں 350 بیڈ اور 150 سیٹ ہے جہاں بسفی کے لوگوں کے لئے خصوصی رعایت ہے اور رہے گی انشاءاللہ
بس آپ سے ایک گزارش ہے کہ تیسری بار بھی انکو موقع دیجئے تاکہ فیاض صاحب آپ کی خدمت اور اچھے طریقے سے کر سکیں
پچھلے دس میں جو کچھ کمی کوتاہی رہ گئی ہے اسکا ازالہ کیا جا سکے
جو کام ادھورا رہ گیا وہ پورا ہوجائے.
یاد رکھیں! ایسا نیک دل انسان، قوم کا ایسا ہمدرد رہنما بہت مشکل سے ملتا ہے، اسلیے اس لال کو گلے سے لگائیے اور کل (07-11-2020) کو صبح سات بجے اللہ کا نام لیکر نمبر 2 پر لالٹین چھاپ کے سامنے فیاض احمد صاحب کو زیادہ سے زیادہ ووٹوں سے کامیاب کریں گے
انشاءاللہ

 

(مضمون نگار کی راۓ سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں)

Comments are closed.