Baseerat Online News Portal

اس کو کہتے ہیں نہ گھر کے رہے نہ گھاٹ کے عمر فراھی ۔۔۔

اس کو کہتے ہیں نہ گھر کے رہے نہ گھاٹ کے

عمر فراھی ۔۔۔

امریکہ کے ابھی تک کے کسی صدر نے اپنی ہار پر اتنا واویلا نہیں مچایا جتنا ڈونالڈ ٹرمپ نے کیا ۔حالانکہ پچھلے الیکشن میں خود ٹرمپ پر روس کے صدر ویلادمبیر پوتن کی مداخلت سے دھاندھلی کے الزام عائد ہوئے تھے پھر بھی ہیلری کلنٹن نے مہذب طریقے سے اپنی ہار کو قبول کر لیا ۔یہ بھی سچ ہے کہ نہ تو پہلی بار ہی ٹرمپ کے جیتنے کی امید تھی نہ اس بار لیکن پھر بھی ڈونالڈ ٹرمپ کو اس عہدے کیلئے جو کرنا چاہئے تھا وہ سب کچھ کیا ۔اس بار بھی اس نے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا کہ کسی طرح وہ جیت جائے لیکن اس کے دوست کی حمایت بھی کام نہیں آئی۔بہت سے لوگوں کو یہ بات سمجھ میں نہیں آرہی تھی کہ آخر دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت امریکہ کا صدر روایت کے برخلاف ایسی حرکت کیوں کر رہا ہے ۔ آج ایک خبر پر نظر پڑی تو سمجھ میں آیا کہ وہ کیوں دوبارہ صدر ہونے کیلئے بےتاب تھا ۔ٹرمپ کے سابق اور موجود مشیرکاروں کے حوالے سے میڈیا میں یہ بات گردش کر رہی ہے کہ بہتر سالہ ٹرمپ کی پچاس سالہ بیوی میلانیا ٹرمپ سے ٹرمپ کے تعلقات کشیدہ چل رہے ہیں اور اگر ٹرمپ الیکشن ہار جاتا ہے تو خاتون اول میلانیہ ٹرمپ کو طلاق دے سکتی ہیں اور اب جبکہ ٹرمپ ہا چکا ہے تو میلانیہ اس وقت کے انتظار میں ہے جب ٹرمپ کو وہائٹ ہاؤس سے باہر کر دیا جائے گا ۔یاد رہے میلانیہ ٹرمپ جو کہ ایک ماڈل تھیں ٹرمپ کی تیسری بیوی ہیں ۔جس وقت دونوں نے 2005 میں شادی کی تھی دونوں نے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ ایک دن ٹرمپ امریکہ کا صدر ہو جائے گا اور میلانیہ کو امریکہ کی خاتون اول کا درجہ حاصل ہوگا ۔ میلانیہ کہتی ہیں کہ 2016 کے الیکشن میں جس وقت ٹرمپ کی جیت کا اعلان ہوا تو وہ یہ خبر سن کر پاگل ہو گئی کیوں کہ وہ یہ امید نہیں کر رہی تھی کہ کبھی ایک نااہل شخص بھی امریکہ کا صدر ہو جائے گا ۔مگر جمہوریت میں ہی یہ کرشمہ ممکن ہے آگے اور مثالیں دینے سے بات کا وزن کم ہو سکتا ہے ۔ٹرمپ کی دوسری شادی 1993 میں مارلا میپل سے ہوئی پھر 1999میں دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی۔ٹرمپ کی پہلی شادی چیک ماڈل ایوانا سے 1977 میں ہوئی تھی اور تقریباً پندرہ سال تک اس وقت تک چلتی رہی جب تک کہ ٹرمپ مارلا میپل کے عشق میں گرفتار نہیں ہو گئے۔ایوانا سے ٹرمپ کے تین بچے ہیں اور تینوں بیویوں سے اس کی پانچ اولادیں ہیں ۔اب جب کہ ٹرمپ اپنے آخری الیکشن کے بعد وہائٹ ہاؤس سے باہر ہونے والے ہیں صدارت تو ہاتھ سے گئی دیکھئے بہتر سالہ ٹرمپ کی قسمت میں چوتھی کون عورت آتی ہے ۔خیر جو بھی ہو جہاں تک اور جب سے میں نے عالمی سیاست میں دلچسپی لینا شروع کیا ہے ٹرمپ ابھی تک کا امریکہ کا سب سے نالائق اور نااہل صدر رہا ہے ۔مگر کیا کیا جائے ادھر پچھلے پانچ دس سالوں میں تیزی کے ساتھ نااہل حکمرانوں کی ہوا ہی چل پڑی ہے ۔ایسے کئی ممالک ہیں جہاں اقتدار نااہلوں کے ہاتھ میں منتقل ہو چکا ہے ۔ویسے خبرائیں نہیں لوگ اپنی اولادوں کو چاہے کتنا ہی تعلیم یافتہ بنا لیں اور تعلیمی بیداری پیدا کر لیں آنے والے دنوں میں جمہوریت کی برکت سے ان شاءاللہ بہت سے ممالک کا اقتدار نااہلوں کے ہاتھ میں ہی چلا جائے گا ۔باقی جو بائیڈن ایک سنجیدہ آدمی ضرور ہیں اور ان کی صدارت میں عالم اسلام اور دنیا کے حالات میں کیا تبدیلی واقع ہو سکتی ہے اس پر تبصرہ پھر کبھی ۔۔۔۔۔

Comments are closed.