کانگریس کا کیڈر ووٹ کہاں گیا، آرجے ڈی امیدار عبدالباری صدیقی اور فیاض احمد کی لٹیا ڈبونے میں کانگریس ذمہ دار، توقیر احمد عرف منا
کانگریس کا کیڈر ووٹ کہاں گیا، آرجے ڈی امیدار عبدالباری صدیقی اور فیاض احمد کی لٹیا ڈبونے میں کانگریس ذمہ دار، توقیر احمد عرف منا
رفیع ساگر /بی این ایس
جالے۔۔ آج بہار میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے نتائج ابھی تک مکمل طور پر نہیں آئے ہیں لیکن جالے اسمبلی حلقہ کے نتائج سامنے آنے سے علاقہ میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہے کیونکہ یہاں مسلم ووٹرس نے ایمانداری کے ساتھ عظیم اتحاد کے امیدوار کو ووٹ دیا ہے لیکن کانگریس کا کیڈر ووٹ کہاں گیا جو اسے نہیں ملا ہے یہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔ مذکورہ باتیں لتراہا گاوں باشندہ سماجی کارکن توقیر احمد منا نے ایک پریس ریلیز میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ووٹ کے علاوہ یادو اور اپنے کو کانگریسی بولنے والے کل تک تیجسوی یادو کو وزیر اعلیٰ بنانے کی دعائیں دے رہے تھے لیکن ان لوگوں نے کس کو ووٹ دلوایا اور ان کا ووٹ کہاں گیا۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہیکہ اگر یادو اور کوئی اور امیدوار کھڑا ہوتا تو تمام مسلم ایمانداری کے ساتھ ان کو ووٹ کرتا ہے لیکن اگر الائنس سے کوئی مسلم امیدوار آئے تو ووٹ بھاجپا کو جائےگا یہ کیسا الائنس ہے اس کا سیدھا مثال عبدالباری صدیقی اور فیاض احمد اور سید ابودوجانہ کی شکست ہے اور یہی جالے میں بھی ہوا تمام کانگریسی اور یادو جو کل تک عظیم اتحاد کے امیدوار کو جیتا رہے تھے وہی لوگ ان کی شکست کا سبب بنے ۔۔
Comments are closed.