مشکور عثمانی آپ کی ہمت کوسلام،،،، محمد مرتضیٰ قاسمی مدھوبنی. @MaskoorUsmani

مشکور عثمانی آپ کی ہمت کوسلام،،،،

 

محمد مرتضیٰ قاسمی مدھوبنی

بہار کاالیکشن جس پرجوش ماحول میں چلا نتیجہ برعکس نکلا اس نتیجہ پرمہاگٹھبندھن کے ہائی کمان غوروفکرکریں اور سنجیدگی کے ساتھ اقدام کرے،
مشکورعثمانی صاحب آپ ہارکربھی جیت گئے میں آپ کی ہمت اورمحنت کوسلام کرتاہوں ،آپ نے جس قدر محنت کی ہے اور پرجوش نظرآئے ہیں کسی کے وہن وگمان میں بھی نہیں تھا کہ نتیجہ آپ کے خلاف آئیگا،
اس گھرکو آگ لگی گھر کے چراغ سے،
مجھے اپنااندازہ ہورہاہے کہ آپ کو ہرانے میں آپ کے کچھ سہیوگی کابھی ہاتھ رہاہو،پر اب اس سب پربحث کرنا بیکار ہے ،آپ نے جالے ودھان سبھاکے لئے جومحنتے کی ہیں اورایسامعلوم ہورہاتھا کہ پورے بہار میں آپ ایک بڑاچہرہ بن کرنکھریں گے اورجس قدرلوگوں کی حسرت بھری نگاہیں بھی آپ کی طرف مرکوزکی تھی کہ یہ شخص واقعی بہار کے لئے کچھ کرنے کاعزم رکھتاہے ،آپ اپنے جوش اور جذبہ کو اسی طرح جاری رکھیں ،آپ ہمت مت ہاریں یہ آپ کا پہلا الیکشن تھا اس کے باوجود آپ نے اطمینان بخش ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے،یہی نہیں بلکہ جالے ودھان سبھا کے اکثروبیشتر لوگ نتیجہ سے مایوس ہیں،اب آپ کی ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے کہ ان مایوس لوگوں کی ہمت افزائی کریں اورحوصلہ دیں کہ ہم آپ کے ہیں اور آپ کے بن کررہیں گے ،ہرخوشی اورغم میں شریک رہاکریں گے ،مشکوربھائی آپ سیاست سپاہی بن کرابھریں گے انشاءاللہ ،بس افسوس تو مجھے بھی ہے لیکن ناامید نہیں ہوں امید کی کرن آپ میں نظرآتی ہے ،آپ اس الیکشن کوسامنے رکھ کر غورکیجئے کہ کسوجہ سے ہارہوئی اس پرنشاندہی کیجئے اورآئندہ اس سے بہترکرنے کاعزم وہمت کیجئے ،انشاءاللہ کامیابی قدم چومے گی،،،،

Comments are closed.