حضرت مولانا شرافت ابرار صاحب قاسمی صالح وباصلاحیت عالم دین تھے

حضرت مولانا شرافت ابرار صاحب قاسمی صالح و باصلاحیت عالم دین تھے

محمد عاصم قاسمی
نائب ناظم مدرسہ اشرفیہ عربیہ پوھدی بیلا دربھنگہ بہار

زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھا
تم ہی سو گئے داستاں کہتے کہتے

نہایت رنج و غم کے ساتھ آج مورخہ 13 نومبر 2020ءکو مجھے حضرت مولانا شرافت ابرار صاحب قاسمی امام وخطیب جامع مسجد دارالسلام نارکل ڈانگہ راجہ بازار کلکتہ ،بانی ومہتمم مدرسہ ابوحنیفہ کی وفات کی خبر ملی سمجھ میں نہیں آتا کہ میں خود کو کیسے تسلی دوں اور مرحوم کے گھر والوں کو کیسے تعزیت پیش کروں آپ کی موت ایک عظیم حادثہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے آپ صالح وباصلاحیت عالم دین ، قناعت پسند طبیعت کے مالک ، اخلاص وللہیت کے پیکر اور اشاعت علوم دینیہ کے لیے قربانیاں پیش کرنے والے تھے۔ مدرسہ ابو حنیفہ کی تعلیمی ترقی کے لیے ہر وقت متحرک و کوشاں رہتے تھے۔ قحط الرجال کے اس دور میں آپ کی شخصیت غیر معمولی اہمیت کی حامل تھی۔

این سعادت بزور بازو نیست
تا نہ بخشد خداءے بخشندہ

اس رنج وغم کے موقع پر ھم ان کے خانوادے سےتعزیت مسنونہ پیش کرتے ھیں، خاص طو پر رفیق مکرم حضرت مولانا مفتی نثار خالد صاحب قاسمی استاذ حدیث وفقہ جامعہ امام محمد انور شاہ دیوبند اور حضرت مولانا ابوذر صاحب قاسمی و حضرت مولانا مفتی ابو الخیر صاحب قاسمی سے، اول الذکر کو اپنے بھائی کی مفارقت کا غم ہے تو آخر الذکرین کو اپنے بہنوئی کی جدائی کا رنج ھے، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کی قبر پر رحمتوں کی بارش کرے اور ان کو فردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ساتھ ہی پسماندگان کواس عظیم سانحہ کو برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔ آمین ثم آمین

آسماں تیری لحد پر شبنم آفشانی کرے
سبزہ نورستہ اس گھر کی حفاظت کرے

Comments are closed.