دنیا ایک فریب
ازقلم:اقراء احسان
یہ دنیا آ پ کی اچھائیوں سے زیادہ آ پ کی برائیوں کو اہمیت دیتی ہے تاکہ آ پ کو دوسروں کی نظروں میں بد نام کر سکیں۔ لیکن یاد رکھو جسے رب العزت،عزت دے اسے اس سے فرق نہیں پڑتا کہ کوئی اس کی اچھائی کرے یا برائی کیونکہ یہ دنیا ہے یہاں لوگ منہ پر سلام اور پیٹھ پیچھے آپ کے لیے آ پ کی برائیوں کا انبار رکھتے ہیں۔ ہر انسان اس حقیقت سے آگاہ ہے کہ ہر انسان میں برائیاں پائی جاتی ہیں مجھے سمجھ نہیں آتی کہ کیوں لوگ اس حقیقت کو بھول جاتے ہیں کہ اگر انسان میں برائیوں کی صلاحیت ہے تو اللہ تعالیٰ نے ہر انسان میں کوئی نہ کوئی اچھائی بھی تو رکھی ہے یہ ہو سکتا ہے کہ انسان میں اچھائیوں کی تعداد برائیوں کی نسبت کم ہو مگر یہ ناممکن ہے کہ ہر انسان میں کچھ نہ کچھ اچھائی نہ ہو۔ جو وقت ھم دوسروں میں برائیاں تلاش کرنے میں لگاتے ہیں اگر وہی اچھائیوں کی تلاش میں لگاؤ تو معاشرے میں خوشحالی آ جائے۔ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ کہاں سے اتنا وقت میسر آ جاتا ہے لوگوں کے پاس کےوہ اس ٹوہ میں لگ جاتے ہیں کہ ہم دوسروں کی زندگیوں میں طوفان برپا کریں خدارا کچھ خوف خدا کریں یہ ہمارے معاشرے کا ایک ایسا المیہ بنتا جا رہا ہے جسکی وجہ سے معاشرے کا سکون غارت ہو رہا ہے بلکہ یہ کہنا مناسب ہوگا کہ اس انسانی فطرت کی بدولت حقیقی معنوں میں ہماری زندگیوں سے آ رام وسکون غارت ہو گیا ہے۔ جسکی وجہ سے آج کا انسان زندگی کا حقیقی لطف اٹھانے سے قاصر ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اگر آپ کسی کو کچھ نہیں دے سکتے تو زبان سے دو میٹھے بول ہی بول دو یہ بھی صدقہ جاریہ ہے اگر ھم اس بات پر متفق ھو جائیں کہ ھر بندہ اپنی قسمت کا لکھا پاتاہے تو شاید ہم میں دوسروں کی ٹانگیں کھینچنے والی عادت ختم ہو جائے۔ ہم کون ہوتے ہیں کسی کو دینے والے بلکہ ہم تو خود رب العالمین کا دیا کھاتے ہیں۔ ہمیں وہی ملنا ہے جو ہماری قسمت میں لکھا تو پھر بھی ہم کسی کو خوشحال کیوں نہیں دیکھ سکتے؟ اگر ہر انسان اللہ پاک کی تقسیم پر راضی ہو جائے اور برائیوں کی بجائے اچھائیوں کو فوقیت دے تو پھر ہمارے معاشرے سے بہت سی برائیوں کا خاتمہ ہو جائے اور ہم صحیح معنوں میں زندگی کی رعنائیوں سے لطف اندوز ہونے کے قابل ہو جائیں۔ کوشش کرو کہ خود بھی خوش رھو اور دوسروں کو بھی خوش رکھو اور اگر کسی کو خوشی نہیں دے سکتے تو کم از کم کسی کی دل آزاری بھی نہ کرو۔ زندگی بہت مختصر ہے تو خوشیاں بانٹنا سیکھیے تاکہ خود بھی خوش رھو اور دوسرے بھی۔ اللہ پاک ہم سب کو خوشیاں بانٹنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔
Comments are closed.