دہلی کے ائمہ کے ساتھ پھر زیادتی۔۔
ایم ودود ساجد
سمجھ میں نہیں آتا کہ دہلی حکومت کے محکمہ ریوینیو کے افسران کس مٹی سے بنے ہیں ۔۔ دہلی وقف بورڈ کے ائمہ اور مؤذنین کو پچھلے پانچ ماہ سے پھر تنخواہ نہیں ملی ہے۔۔
یہ وہی وقت ہے جب پچھلے سال میں نے یہ اشو اٹھایا تھا ۔۔ میں اس وقت دہلی سے باہر احمقانه لاک ڈاؤن کا شکار تھا۔۔ مجھے بہت سے ائمہ نے فون کرکے اپنی بے بسی اور دہلی حکومت کے ریوینیو افسران کی شرپسندی کی داستان سنائی تھی۔۔ اس وقت بھی ائمہ ومؤذنین کو پانچ ماہ سے تنخواہ نہیں ملی تھی ۔۔
میں نے کس کس سے نہیں کہا تھا۔۔ مرکزی حکومت میں اُن تک سے بات کی تھی جن سے کبھی بات کرنے پر دل مائل نہیں ہوا۔۔ دہلی حکومت کے تمام وزراء اور مسلم ممبران اسمبلی سے بھی رابطہ کیا تھا۔۔ وزیر اعلیٰ اور لیفٹیننٹ گورنر کو بھی ٹویٹ پر ٹویٹ کئے تھے۔۔ بڑی مشکل سے عید سے پہلے تنخواہ جاری ہوسکی تھی۔۔ ائمہ ومؤذنین اور ان کے بے زبان اہل خانہ نے پورا رمضان یوں ہی گزارا تھا۔۔
میں نے لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلیٰ سمیت ہر وزیر اور ہر متعلقہ افسر سے پوچھا تھا کہ کیا پانچ مہینے تک تم اور تمہارے بچے بھی تنخواہ کے بغیر گزر بسر کرسکتے ہیں ۔۔ اس بار پھر وہی صورتحال ہے۔۔ رمضان کا مقدس مہینہ’ کرفیو اور لاک ڈاؤن اور کورنا کا بھیانک روپ ۔۔۔ اور یہ بے حس افسران تنخواہوں کی فائل کلیر نہیں کر رہے ہیں ۔۔
جو احباب ٹویٹر پر ہیں وہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اور لیفٹیننٹ گورنر کو ٹویٹ کریں اور جو جس سے بھی کہہ سکتا ہو ضرور کہے۔۔ روز محشر اگر ائمہ و مؤذنین کے بے زبان اہل خانہ کے بارے میں سوال ہوگیا تو ہمارے پاس ٹوٹا پھوٹا ہی سہی کچھ پیش کرنے کو جواب تو ہوگا۔۔
Comments are closed.