مولانا نور عالم خلیل امینی کی وفات… زمیں بوس ہوا ایوان ادب
مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ
٢٠رمضان١٤٤٢مطابق ٣ مئی ٢٠٢١ صبح سواتین بجے حضرت مولانا نور عالم خلیل امینی رح کے وصال کی خبر نے دل و دماغ پر سکتہ طاری کر دیا. انکے انتقال سے ایک عہد کا خاتمہ ہو گیا. وہ علم وادب کے سرتاج، اردو اور عربی زبان و ادب کے نامور ادیب،معروف صحافی اور استاذ الاساتذہ تھے. انہوں نے علماء دیوبند کے افکارو خیالات سے عرب دنیا کو متعارف کرانے میں نمایاں رول ادا کیا. ان خیالات کا اظہار امارت شرعیہ کے نائب ناظم مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی نے اپنے تعزیتی بیان میں کیا ہے. انہوں نے کہا کہ مولانا کی تحریر وں میں جو ادبیت اور چاشنی ہےوہ اپنی مثال آپ ہے. انکی کتاب وہ کوہ کن کی بات سوانحی ادب کا بہترین نمونہ ہے. مولانا مرحوم کا امارت شرعیہ سے خاص تعلق تھا وفاق المدارس الاسلامیہ کے تربیتی کیمپ میں وہ میری دعوت پر تشریف لائے تھے اور تین دن قیام فر ماکر بڑے قیمتی محاضرات دیے تھے. یہ محاضرات میری کتاب مدارس اسلامیہ میں منصب تدریس اور طریقہ تدریس میں شامل ہیں، اللہ رب العزت حضرت کی مغفرت فرمائے اور ہم سب کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
Comments are closed.