دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج کا ’آپریشن سندور‘ قا بل ستائش ہے:مولانا عزیراحمد قاسمی

 

نئی دہلی(پریس ریلیز)مرکزی جمعیۃ علماء ہند نے ہندوستان کی مسلح افواج کے ’آپریشن سندور‘ کی ستائش کی اور پہلگام دہشت گردانہ حملے کی جوابی کارروائی میں پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نیست و نابود کرنے کی پرزور حمایت کی ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی جمعیۃ علما ہند کے جنرل سکریٹری مولانا عزیراحمد قاسمی نے کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے ، ہم ان کے حوصلہ اورعزم کی تعریف کرتے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف 140؍کروڑ ہندوستانی اپنی فوج کے ساتھ ہیں۔ مجھے فخر ہے کہ پورا ملک دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور اتفاق و قومی یکجہتی کے مظاہرے کا یہی سب سے بہترین اور اہم موقع ہے۔

 

مولانانے مزید کہا کہ حکومت ہند ملک کی داخلی سلامتی اور اپنے عوام کے تحفظ کے لئے جو بھی اقدامات کرے گی وہ اس وقت کی بہت ہی اہم ضرورت ہے، اورحکومت کا یہ اقدام بہت ہی درست اور بروقت فیصلہ ہے، اس کی جتنی بھی ستائش کی جائے کم ہے۔ مرکزی جمعیۃ علماء ہند تمام سیاسی ، سماجی اور مذہبی جماعتوں اور گروہوں سے اپیل کرتی ہےکہ وہ ملک کی سالمیت اور فرقہ وارانہ ہم کو ہر حال میں برقرار رکھیں اوراتحاد و اتفاق کامظاہرہ کریں اور دہشت گردی کے خاتمے اور ملک کی بقا کے لئے حکومت کا بھر پور ساتھ دیں۔

 

Comments are closed.