مبلغ اسلام کی گرفتاری اور جمعیت علماء ہند کا فیصلہ

ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی سنبھلی

 

تبدیلی مذہب کے الزام میں مبلغ اسلام ڈاکٹر محمد عمر گوتم اور عالم دین مولانا جہانگیر قاسمی کو چند روز قبل گرفتار کیا گیا ہے۔ ایک مسلمان شخص کا ان کے ساتھ اچھا برتاؤ دیکھ کر محض 21 سال کی عمر میں ڈاکٹر محمد عمر گوتم نے اسلام قبول کیا تھا اور 30 سال سے برابر اسلام کی تبلیغ میں مصروف ہیں۔ 30 سالہ عرصہ میں ایک بھی شکایت اُن کے خلاف سامنے نہیں آئی کہ انہوں نے کسی کا زبردستی یا لالچ دے کر مذہب تبدیل کرایا ہو۔ غالباً 2022 کے انتخابات کو سامنے رکھ کر یہ گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے کہ اکثریت کو اقلیت سے ڈراکر اکثریت کا ووٹ حاصل کیا جائے۔
جمعیت علماء ہند نے دونوں حضرات کا معاملہ عدالت میں لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہندوستان میں ملی تنظیمیں مسلمانوں کے مسائل کو حل کرنے میں کوشاں ہیں، مگر وہ سینکڑوں بے گناہ مسلمان جو سلاخوں کے پیچھے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، مکمل اخراجات برداشت کرکے ہندوستانی عدالتوں میں جاکر اچھے وتجربہ کار وکیلوں کی مدد سے ان کے کیس کو لڑنا، جمعیت علماء ہند کی ایک ایسی عظیم خدمت ہے جس کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ سینکڑوں بے گناہ مسلمان آج جمعیت علماء ہند کی مسلسل تگ ودو اور جد وجہد کے بعد جیلوں سے باعزت رہا ہوکر آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ گرفتار شدہ بے گناہ مسلم نوجوانوں کے لئے عدالتی لڑائی لڑنے میں جمعیت علماء ہند کا کوئی ثانی نہیں ہے۔
میں جمعیت علماء ہند کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے مبلغ اسلام ڈاکٹر محمد عمر گوتم اور عالم دین مولانا جہانگیر قاسمی کے معاملہ میں بھی اپنی گرانقدر خدمات پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیز علماء کرام اور دانشوران قوم سے درخواست کرتا ہوں کہ اختلاف کو صرف اظہار حق یا تلاش حق تک محدود رکھیں۔ ہمیں امت مسلمہ کے شیرازہ کو بکھیرنے کے بجائے اس میں پیوندکاری کرنی چاہئے۔ اپنی صلاحتیں امت کے درمیان اتحاد واتفاق پیدا کرنے میں لگائیں، جو وقت کی اہم ضرورت ہے ورنہ اسلام مخالف طاقتیں اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گی۔
????
ساتھ میں *مسلمانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ سے اپنا تعلق مضبوط کریں۔ اللہ کے احکامات کو بجا لاکر گناہوں سے بچیں۔ نیز وقتاً فوقتاً امت کی بھلائی کے لئے دعائیں کریں۔

ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی سنبھلی
Dr. Mohammad Najeeb Qasmi
www.najeebqasmi.com
[email protected]
0091-7017905326
00966-508237446

Comments are closed.