امارت کو لیکر جس طرح کی تحریریں لکھی جارہی ہیں وہ ہم علما ء کے لئے نہایت نقصاندہ ہے : مفتی ابوذر قاسمی

مفتی محمد ابوذر قاسمی،
صدر جمعیۃ علماء ہند مدھوبنی
وقت بتلا ۓگا کہ ہم کیا کررہے ہیں ہماری تحریری پیغامات عوام تک پہونچ رہی ہیں جو حضرات یہ سمجھ رہے ہیں کہ ہم جو صحیح سمجھ رہے ہیں وہ لکھ کر عام کردینا چائیے اسکے اثرات صرف دوسروں پر پڑیں گے میں محفوظ رہوں گا، شاید ایسے لوگ بہت بڑی غلطی پر ہیں، ہمیں اس بات کا بخوبی اندازہ ہے کہ ہم میں سے کوئی جب عوام کے نشانے پر آ تاہے تو ہماری کوئی صفائی کام نہیں کرتی ہے
امارت کو لیکر جس طرح کی تحریریں لکھی جارہی ہیں وہ ہم علما ء کے لئے نہایت نقصاندہ ہے اسلاف کی قربانیوں سے جو تنظیم وجود میں آئی اور ہمارے بزرگوں نے کدو کاوش سے جس ادارے کو دوسری ریاستوں کیلئے قابل تقلید بنایا آ ج ہماری تحریروں سے اسکی عظمت کو ٹھیس پہنچ رہی ہے ہم علماء بے وزن ہورہے ہیں ہماری یہ دلیل کہ ہم امارت شرعیہ کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں شاید ہم خود کو دھوکہ دےرہے ہیں، ہونا تو یہ چاہئے کہ اگر ہم اپنی رائے دینا بہت ضروری سمجھتے ہیں تو ہمیں ذمہ داران امارت کو مکتوب بھیج کر اپنی بات پہنچانی چاہئے، ہم یاد رکھیں جو موجودہ ذمہ داران ہیں وہی ہمارے رہنما ہیں، آپ علماء کرام جن باتوں کی تاکید عوام سے کرتے ہیں کیا اس پر عمل ہمارے لئے ضروری نہیں ہے ؟
خدارا ہم اپنے آپ کو مزید کمزور نہ کریں بلکہ ہم اپنی ذمہ داریاں پوری کریں جہاں ہماری جوابدہی نہیں ہے اپنے دوسرے علماء کرام پر بھروسہ کریں کسی کی دیانت وامانت پر شکوک وشبہات پیدا کرنا اور صرف اپنے کو حق بجانب سمجھنا انصاف نہیں ہوگا، اور امارت شرعیہ جیسی عظیم تنظیم کو بالواسطہ نقصان پہنچا نا ہوگا
امارت شرعیہ جمعیۃ العلماء ہند اور مسلم پرسنل لاء بورڈ مسلمانان ہند کے لئے عظیم نعمت ہیں ان تنظیموں کی حمایت اور حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے
محمد ابوذر قاسمی خادم مدرسہ فلاح المسلمین گوا پوکھر ر بھوارہ مدہوبنی بہار
Comments are closed.