لٹیروں نے بائک کی ڈکی سے اڑائے 62 ہزار روپے

رفیع ساگر /بی این ایس
جالے۔ سمری تھانہ حلقہ کے پنجاب نیشنل بنک سمری سے روپے نکال کر گھر جا رہے ادئے یادو کی بائک کی ڈکی سے 62ہزار روپے نکال لینے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے ۔اس ضمن میں متاثرہ شخص ہنومان نگر بلاک حلقہ کے مورو تھانہ رہائشی نے سمری تھانہ میں تحریری طور پر درخواست دی ہے جس میں یہ الزام عائد کیا ہے کہ پنجاب نیشنل بنک سے 62ہزار روپے نقد نکال کر بائک کی ڈکی میں رکھ کر سمری چوک پر اپنی بیوی کے ساتھ آئے اور بائک لگا کر پانی پینے لگا اسی اثناء میں ایک نوجوان پہلے سے بائک اسٹارٹ کر رکھا تھا جو میرے بائک کے قریب آیا اور میری بائک کی ڈکی توڑکر روپے سے بھرا بیگ لیکر فرار ہوگیا لیکن میری بیوی نے بہادری دکھاتے ہوئے ایک جرائم پیشہ کا کپڑا پیچھے سے پکڑ لیا لیکن جرائم پیشہ جھپٹا مار کر فرار ہونے میں کامیاب رہا ۔تھانہ صدر ہری کشور یادو نےبتایا کے بنک و قومی شاہراہ کے آس پاس لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کو کھنگال کر بائک سوار جرائم پیشہ افراد کی شناخت کے لئے کارروائی جاری ہے
Comments are closed.