Baseerat Online News Portal

تقوی ! (افسانچہ)

 

احساس نایاب ( شیموگہ, کرناٹک )

فائزہ مہذب گھرانے سے تعلق رکھنے والی دیندار, باحیا, دین کی پاسبان اور تقوی پرست خاتون جو اپنے شوہر سے اور شوہر اُس سے راضی تھا ….. شادی کے 10 سال بعد بھی فائزہ کی کوئی اولاد نہ ہوسکی, فائزہ کے شوہر عابد اولاد کی چاہت میں بیوی سے دوسرا نکاح کرنے کا ارادہ ظاہر کیا , جو سن کر فائزہ تلملا اٹھی اور شوہر کو صاحب اولاد ہونے سے تو نہیں روکا لیکن دوسرے نکاح کی اجازت نہ دی اور اس واقعہ کے ٹھیک 9 مہینے بعد فائزہ کی سہیلی بن بیاہی ماں بن گئی اور خواتین کے جلسے میں ایک سے زائد نکاح کی حرمت اُس کی افادیت پہ بیان دیتی فائزہ کی گود میں اُس کے گھر کا چراغ  کلکاریاں مار رہا تھا …….

Comments are closed.